میں اچھی حکمرانی کی نئی تاریخ رقم کرنے والا ہوں: وزیر اعظم اولی

11 جولائی, 2018

کھٹمنڈو، 11 جولائی(رس س) وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اچھی حکمرانی ،بہتر اسلوب ترقی کے

ذریعہ  "کامیاب نیپال خوشحال نیپال” کا حدف پورا ہونے کی بات بتایاہے

"سماجی یکجہتی، رواداری کواورمضبوط اورتیزبناتےہوئےقومی اتحاد کی عمارت کومضبوط بناؤں گا ” انہوں نے کہا۔ "میں بےداغ ہوکرکام کروں گا۔ اورکرپشن کی بے قاعدگی جیسےالفاظ سننا بھی گنوارہ نہیں کروںگا،میں اچھی حکمرانی کی نئی تاریخ رقم روںگا،حکومت قومی تعمیرکی عظیم مہم کی طرف گامزن ہے.”

ثقافت، سیاحت اور وزارت برائے ہوابازی کے مختلف انعام کومختلف ادیبوں کو آج یہاں سونپتے ہوئے انہوں نےیہ بات کہی.

وزیراعظم اولی نے کہا: "لوگوں کی دی ہوئی اکثریت وؤٹ کی بنیادپرحیثیت اورطریقہ کار سے حکومت چلتی ہے۔جنون، ضدی اور انتشار کبھی بھی جمہوریت کو فائدہ نہیں پہونچا سکتی ہیں

حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کے ذریعہ یقین کے ساتھ چلے گی نیز سماجی انصاف  اور ماساوات کے ساتھ سوشلسٹ جمہوریت ہی غریب عوام کی زندگی کو پار لگا سکتی ہے” اس خیال کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اولی نے کہا کہ جمہوریت میں عوام بھوکے اور ننگے نہیں رہ سکتی ، اس بارے حکومت محتاط ہے

وزیراعظم اولی  نے کہا کہ میرے وزیراعظم کےعہدے  پر فائز ہونے کے دن سے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہوں، ساف ستھری تنقید سے میں نہ ڈرنے والا ہوں اور نہ خوف کھانے والا۔

وزیر اعظم اولی نے ذکرکیا کہ نیپال اور بھارت، نیپال اور چین کے تعلقات میں اب سنہرے دن آنے والے ہیں، پڑوسیوں کے ساتھ نئے رشتے قائم ہوئے ہیں۔

نوجواںوں کی حوصلہ افزائی اور عمر رسیدہ کو احترام حکومت کرے گی، انہوں نے کہا کہ میں2051 میں جب وزیراعظم تھا توہی عزت و احترام کا عمل شروع کیا تھا  وہ اب بھی جاری ہے۔

وزیراعظم اولی نے آرٹ، ادب اورزبان ملک کی خوشحالی میں حمایت کرنےکا ذکرکرتے ہوئے، زبان، ثقافت اورادب کو ملک  کا آئینہ قرار دیا۔

اس پروگرام میں ان کے علاوہ اور بھی لوگوں نے اپنے رائے کا اظہار کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter