ورلڈ فٹ بال کپ ، فرانس فائنل میں بلجیم کو شکست، امٹیٹی کا فیصلہ کن گول

11 جولائی, 2018

ماسکو(نمائندہ خصوصی) 1998ء کی ورلڈ چیمپئن ٹیم فرانس نے بلجیم کو صفر۔ایک گول سے ہرا کر ورلڈ کپ 2018ء کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلا گیا۔ فائنل میں 15جولائی کو اس کا مقابلہ آج 1966ء کی ورلڈ چیمپئن ٹیم انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔ فرانس کی جانب سے بلجیئم کے خلاف میچ کا واحد اور فیصلہ کن گو ل سیموٹیل ایمٹیٹی نے 51ویں منٹ میں انٹوٹن گریز مین کی کارنر کک پر ہیڈ کے ذریعہ کیا۔ بلجیئم اور کروشیا کی ٹیمیں کبھی سیمی فائنل مرحلے سے آگے نہیں بڑھیں۔ آج کروشیا کی ٹیم انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی۔ فرانس 2006ء ورلڈ کپ کے بھی فائنل میں پہنچا تھا جہاں اسے اٹلی کے ہاتھوں پنالٹی ککس پر شکست ہوئی تھی ۔ بلجیئم کی ٹیم 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 2-1گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔1998 میں فرانس نے جب ورلڈ کپ جیتا تھا ،ڈیڈئیر ڈوشیم ٹیم کے کپتان تھے ،اس وقت فرانس نے برازیل کو صفر ۔3گول سے ہرایا

تھا۔2018 کے فائنل میں پہنچنے والی اس ٹیم کے وہ اب منیجر ہیں۔اب وہ برازیل کے ماریو زگالو اور جرمنی کے فرانز بیکن بائر کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں جنہوں نے کپتان اور منیجر دونوں حیثیت میں ورلڈ کپ جیتے۔1986ء کے بعد بلجیم نے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی تھی۔میچ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز تھا۔ پہلا ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی اٹیک کئے لیکن کامیابی نہیں ملی۔ اس ہاف میںگیند پرزیادہ ترقبضہ بلجیم کا رہا۔ بلجیم نے پہلے ہاف میں سات فائول کئے۔ اسے چار کارنر جبکہ فرانس کو دو کارنر ملے۔ اس ہاف میں فرانس کے کھلاڑیوں نے دو ہٹس لگائیں جو ٹارگٹ پر تھیں جبکہ بلجیم کے ایک کھلاڑی نے ٹارگٹ پر ہٹ لگائی جسے گول کیپر نے کلیئر کیا۔ دوسرے ہاف فرانس کے کھلاڑیوں کھیل پر چھائے رہے اور پانچ منٹ بعد ہی کارنر کی ہٹ پر امٹیٹی نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ چار منٹ بعد فرانسیسی کھلاڑیوں نے عمدہ موو بنا کر بلجیم کے گول پر دو مسلسل اٹیک کئے ۔ بلجیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان حملوںکو ناکام بنایا۔ بلجیم کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن اسپین کے گول کیپر نے ان کی کوششوں خوبصورت انداز میں ناکام بنایا۔ فرانس کی ٹیم میں ٹولیسو کو میٹوئیڈی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاجبکہ بلجیم کی ٹیم میں ڈیم بیلے کو میونائر کی جگہ دی گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter