ٹی20 فائنل: آسٹریلیا کو شکست، فتح کا تاج پاکستان کے سر

9 جولائی, 2018

سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ ٹرافی لفٹ کرلی ہے۔ میچ میں فخر زمان کے جارحانہ 91رنز کے باعث گرین شرٹس کو فتح حاصل ہوئی۔ 

گرین شرٹس نے فائنل میں کینگروز کے 184 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے پاکستان  کے لیے ٹی 20 میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا بھی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

اوپنر فخرزمان مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز بھی قرار پائے، انہوں نے سہ ملکی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 55.60 کی اوسط سے 278رنز اسکور کیے جس میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

میچ کے آخری لمحات میں ٹیم کو جیت کے لیے 4 اوورز میں 30رنز درکار تھے جب شعیب ملک اور آصف علی نے بلاترتیب  43 اور 17رنز اسکور کیے اور آخر میں آصف علی نے وننگ شارٹ لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔

گرین شرٹس ، کینگروز کے 184رنز کے ہدف کے جواب میں اپنی اننگز کا آغاز اچھا نہ کرسکی تھی اور صرف 2رنز کے اسکور پر ٹیم کو 2 بیٹسمین سے ہاتھ دھونا پڑا جب صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت صفر، صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

پاکستانی ٹیم کی ابتداء میں 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان سرفراز نے اوپنر فخر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم 47رنز کے اسکور پر کپتان سرفراز احمد28رنز بنا کر فخر زمان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔

فخرزمان نے اپنی اچھی فارم کو جاری رکھا اور 46 گیندوں پر جارحانہ 91 رنز اسکور کرکے ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے جبکہ انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ ملک کر چوتھی وکٹ پر اہم 107 رنز کی شراکت بھی قائم کی جو بعد میں جیت کی بنیاد ہی بن گئی۔

ٹیم کے 154رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان جاہئے رچرڈسن کو جارحانہ شارٹ کھیلنے پر وکٹ دے بیٹھے جبکہ سبسٹی ٹیوٹ فیلڈر نک میڈنسن نے بائونڈری کے قریب ان کا کیچ پکڑا تھا۔

اس سے قبل کینگروز  مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 183 رنز بنائے اور  گرین شرٹس کو فتح کیلئے 184رنز کا ہدف دیا ہے، آسٹریلین کپتان فنچ نے47 رنز جبکہ آرکی شارٹ نے76رنز بنائے تاہم پاکستان کے محمد عامر 3وکٹیں حاصل کیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter