کوئی چراغ جلالوں اگر اجازت ہو = اردو اکیڈمی نیپال کے زیر اہتمام کامیاب طرحی مشاعرہ کا انعقاد

7 جولائی, 2018

کٹھمنڈو 7 جولائی /کیر خبر

مصرعہ طرح :کوئی چراغ جلالوں اگر اجازت ہو پر اردو اکیڈمی نیپال کے زیر اہتمام کامیاب طرحی مشاعرہ کا انقعاد آج کاٹھمنڈو کے ہوٹل ہاردک میں ہوا جس میں ١٨ شعرا نے مصرعہ طرح پر گرہ لگایی اور اپنی خوبصورت تخلیقات سے سامعین کو محظوظ کیا پیش ہے اہم شعرا کے پسندیدہ اشعار : 

تمھارے واسطے اکثر فریب کھایا ہوں

کچھ اور آج بھی کھالوں اگر اجازت ہو

جمشید نیپالی

وبھاوری کو چرالوں اگر اجازت ہو

مینک چھت پہ اگا لوں اگر اجازت ہو

لال قاضی شریستھ

زباں سے کچھ نہیں کہتے ہو مسکراتے ہو

میں نیک فل نکالوں اگر اجازت ہو

سحر محمود

بھول جاؤں وہ رنجشوں بھری راتیں

اک نیئ شروعات کروں اگر اجازت ہو

کنچنا جھا

جمال یار کی توہین ہو نہ جائے اگر

جمال دل میں بسالوں اگر اجازت ہو

بھون اسٹیٹ

یوں نام لیتے ہو اکثر تنک مزاجی سے

جو روٹھ جاؤ منا لوں اگر اجازت ہو

ثاقب ہارونی

کویی چراغ جلا لوں اگر اجازت ہو

اندھیرا دل کا مٹا لوں اگر اجازت ہو

اختر ریاضی

تجھے میں تجھ سے چرا لوں اگر اجازت ہو

صنم میں اپنا بنا لوں اگر اجازت ہو

ڈاکٹر شویتا دیپتی

یہ دور نو کی سیاست کو دیکھ کر آنسو

قفل زباں پہ لگالوں اگر اجازت ہو

کیلاش سنگھ آنسو

کیا سچا ہے تیرا حسن یا کہ چرچا ہے فقط

میں اپنا ہاتھ بڑھآ لوں اگر اجازت ہو

خالد محسن

نشے میں دونوں ہی لمبے سفر پہ نکلے ہیں

میں گر کے تمہیں سنبھالوں اگر اجازت ہو

امتیاز وفا

علاوہ ازیں دیگر شعراء جیسے علینادولال گوپال اشک کلیم اللہ کلیم سکینہ خان وغیرہ  نے بھی اپنے کلام پیش کئے اور سامعین نے بھر پور داد سے نوازا اس موقع پر معززین شہر اور اہل ذوق کی قابل ذکر تعداد موجود تھی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter