سعودی عرب ، شاہ سلمان مرکز نے روہنگیا پناہ گزینوں کو افطار کا سامان فراہم کردیا

19 مئی, 2018

ایجنسیاں  19 مئی2018ء)

سعودی عرب کے کنگ سلمان سینٹر برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار علاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں میں مخصوص کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر متعدد ممالک میں ناداروں ، پناہ گزینوں اور ضرورت مندوں کیلئے انسانیت نواز منصوبے شروع کئے ہوئے ہے۔بنگلہ دیش میں سکونت پذیر پناہ گزیں بھی ان میں شامل ہیں۔ کنگ سلمان سینٹر نے یمن کے الجوف علاقے کے الحزم ضلع میں افطار دسترخوان کا بھی بندوبست کیا ہے جس سے یمنی عوام استفادہ کررہے ہیں۔ الحزم ضلع کے اسپتالوں میں مریضوںکو گرم اور خشک 200افطار پیکٹ تقسیم کرائے گئے۔ روزہ دار کے افطار منصوبے کے تحت یمنی عوام کے ساتھ انسانیت اور اخوت کا بھرپور مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

بشکریہ  اردو پوائنٹ

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter