سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا؛ عید الفطر بدھ کو؛ بھارت اور نیپال میں جمعرات کو متوقع

8 اپریل, 2024

ریاض/ کیئر خبر

ادارہ حرمین شریفین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں شوال کی رویت نہیں ہو سکی ہے۔ لہذا 30 کا رمضان مکمل کیا جائے گا اور بروز بدھ شوال کی یکم تاریخ ہوگی۔

وہیں ماہرین فلکیات نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ فلکیاتی حساب سے برصغیر ہندوستان نیپال بنگلہ دیش اور پاکستان کے بیشتر علاقوں میں چاند بدھ کو ہی نظر ائے گا جس کے مطابق جمعرات کو عید منائی جائے گی۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے مغربی علاقے جو ایران سے متصل ہے وہاں شوال کی رویت کا امکان بہرحال موجود ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter