شام کے فوجی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ: سرکاری میڈیا

9 اپریل, 2018

شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے پر ممکنہ امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم امریکہ نے شام کے خلاف کسی بھی قسم کے فضائی حملے کی تردید کی ہے۔

شام کی سرکاری میڈیا کے مطابق شام میں ایک فوجی ہوائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ثنا کے مطابق ’تیفور ایئر پورٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ ان اطلاعات کی آزاد ذارئع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شامی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام کی مدد سے فوجی اڈے کی جانے مارے جانے والے آٹھ میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ٹی 4 ایئر بیس کے بارے میں دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہاں بڑی تعداد میں روسی فوجیں تعینات ہیں اور یہیں سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر بمباری کرنے کے لیے مسلسل لڑاکا طیارے پرواز بھرتے ہیں۔

یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب شام کے شہر دوما میں مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے میں کم از کم 70 افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری کو تشویش لاحق ہے۔

مبینہ طور پر زہریلی گیس کے حملے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی

امریکی صدر نے ٹویٹ میں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے اتحادیوں روس اور ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

توقع ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو ممکنہ طور پر اس معاملے پر بحث کرے گی۔ اس کے 15 میں سے نو ارکان نے اس معاملے پر فوری اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔

یورپی یونین نے بھی بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری ردِ عمل کا مطالبہ کیا ہے۔

شام اور روس دونوں کیمیائی حملے کا انکار کرتے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی اس حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی جواز نہیں ہے۔

وائٹ ہیلمٹس نامی امدادی کارکنوں کی ایک تنظیم نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں متعدد مردوں، عورتوں اور بچوں کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان میں سے کئی کے منھ جھاگ سے بھرے ہوئے ہیں۔

تاہم ہلاکتوں کی تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

‘۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter