اہم خبریں

بھارت: باحجاب طالبہ مسکان کی دلیری کے پوری دنیا میں چرچے؛ سنگھی جنونیوں سے تنہا مقابلے پر پانچ لاکھ کا انعام

کرناٹک/ايجنسى گزشتہ روز یاست کرناٹک کے ایک کالج میں زعفرانی اسکارف پہنے ہوئے انتہا پسندوں کے ایک بڑے گروپ کے سامنے کھڑے حجاب والی طالبہ مسکان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ تنہا ان کا سامنا کرنے کے لیے پریشان نہیں تھیں اور وہ حجاب پہننے کے اپنے حق کے لیے لڑتی رہیں گی۔‘ مسکان نے کہا کہ ’جب میں کالج میں داخل ہوئی تو وہ...

← مزيد پڑھئے

بھارت:’پہلے حجاب-پھر کتاب‘، بیڑ میں لگے بینر اور مالیگاوں میں نکلی ریلی، کرناٹک سے شروع تنازع پہنچا مہاراشٹر

بیڑ/مالیگاوں: کرناٹک میں حجاب کا تنازعہ چھڑ گیا ہے۔ ریاست میں اسکول کالج تین دن کے لیے بند ہیں۔ اس واقعہ کا اثر مہاراشٹرا میں بھی نظر آرہا ہے۔ مہاراشٹر کے بیڑ اور مالیگاؤں میں اس تنازعہ کو لے کر بینر اور مورچے نکالے گئے ہیں۔ بیڑ میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز پر لکھا ہے، ’پہلے حجاب، پھر کتاب۔ کیونکہ ہر قیمتی چیز پردے میں ہوتی ہے۔‘ یہ بینر...

← مزيد پڑھئے

نیپال: کابینہ نے بلدیاتی انتخابات 13 مئی کو کرانے کا کیافیصلہ

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی حکومت نے بلدیاتی انتخابات 13 مئی ٢٠٢٢ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو کابینہ کے اجلاس میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن (ای سی) نے تجویز دی تھی کہ اگر حکومت ایک ہی مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے تو 27 اپریل کو کرائے جائیں۔ الیکشن باڈی نے 18 مئی کو انتخابات کے...

← مزيد پڑھئے

کاٹھمانڈو میں آڈ ایون سسٹم ختم؛ 13 فروری سے اسکولوں کو کھولنے کی اجازت

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر کٹھمنڈو وادی میں مقامی انتظامیہ نے کل سوموار سے پرائیویٹ گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے لیے نافذ طاق-جفت ضابطہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کی شام کو ایک عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے، کٹھمنڈو، للت پور اور بھکتاپور اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر نے  کووڈ مینیجمینٹ سینٹر کی طرف سے کی گئی سفارشات کے مطابق نجی گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے لیے نافذ طاق-جفت کے اصول...

← مزيد پڑھئے

بھارت: اسد الدین اویسی پر ہوا جان لیوا حملہ! انکی گاڑی پر 3-4 راؤنڈ فائر کیا گیا

دہلی/ ایجنسی مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی پر آج یوپی کے پلکھوا کے پاس جان لیوا حملہ ہوا انکی گاڑی پر 3-4 راؤنڈ گولیاں چلائیں گئیں۔ ایک مجرم شوٹر پولیس کی حراست میں ہے۔ یوپی میں چناؤ کے موقع پر اس طرح کا واقعہ یوگی حکومت کے لئے شرمناک ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں میرٹھ (یوپی) کے کیتھور میں انتخابی پروگرام کے بعد دہلی...

← مزيد پڑھئے

بھیرہوا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا افتتاح 26 مئی 2022 کو

بھیرہوا/ کیئر خبر نیپال میں جلد ہی دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہوگا۔ اس حوالے سے اعلان نیپال کے وزیر برائے سیاحت اور شہری ہوابازی پریم الے نے کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نئے ہوائی اڈے کا نام گوتم بدھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ رکھا جائے گا، اور یہ 26 مئی سے اپنا کام شروع کرے گا، جس دن بھگوان بدھا کی یوم پیدائش ہے۔ نیا ہوائی اڈہ مغربی نیپال...

← مزيد پڑھئے

نیپال: پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ؛ 142 روپئے فی لیٹر پٹرول

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر نیپال آئل کارپوریشن (این او سی) نے بدھ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں بالترتیب 142 روپے اور 125 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہو گیا ہے۔ تاہم مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ این او سی کے...

← مزيد پڑھئے

نیپال: بلدیاتی انتخابات ١٨ مئی ٢٠٢٢ کو ہونگے: وزیر اعظم دیوبا

کٹھمنڈو / کئیر خبر وزیراعظم شیر بہادر دیوبا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ١٨ مئی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو توجہ دلائی گئی ہے کہ مقامی سطح کے عوامی نمائندوں کی مدت صرف 5 مئی تک ہے اور اس سے پہلے الیکشن کرائے جائیں۔ حکمران اتحاد کی جانب سے مئی میں بلدیاتی انتخابات کرانے اور آئین سے متصادم قوانین میں ترامیم کے فیصلے کے...

← مزيد پڑھئے

چین میں بچے پیدا کرنے پر کمپنی دے رہی ہے 20 لاکھ روپئے کا بونس، سال بھر کی چھٹی

بیجنگ/ ایجنسی اگست میں پاپولیشن اینڈ فیملی پلاننگ ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے چین کے 20 سے زیادہ صوبائی سطح کے علاقوں نے بچوں کی پیدائش کے قوانین میں ترمیم کی ہے۔ ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک بلاگ میں سی پی ایف اے (سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ فارن افیئرز) کے صدر فیبین بوسارٹ نے کہا کہ چین نے بونس کے طور پربیبی بونس، زیادہ تنخواہ والی چھٹی، ٹیکسوں...

← مزيد پڑھئے

مصر: پولیس پر حملوں کا الزام، اخوان المسلمین کے 10 ارکان کو موت کی سزا

قاهره/ ايجنسى مصر کی ایک عدالت نے کالعدم اخوان المسلمین جماعت کے 10 ارکان کو سزائے موت سنادی۔ مصری میڈیا کے مطابق تمام 10 افراد کو پولیس پر حملوں کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔ یہ تمام 10 ارکان مبینہ طور پر ہیلوان بریگیڈ نامی مسلح گروپ بنانے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter