اہم خبریں

دشا روی کے بعد اب نکتا جیکب کی تلاش میں دہلی پولیس ، غیرضمانتی وارنٹ جاری

دہلی/ ايجنسى سان آندولن کو لے کر ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے ٹول کٹ کے معاملہ میں دہلی پولیس نے اس کو تیار کرنے والے ملزمین پر شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے ۔ دہلی پولیس کی جانب سے ماحولیاتی کارکن دشا روی کوگرفتار کیا گیا ہے ۔ وہیں اب دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اس کیس میں ایک اور ملزم نکتا جیکب...

← مزيد پڑھئے

اسرائیل کا دمشق پر میزائل حملہ

دمشق/ ايجنسى اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق پرمیزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے شامی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔ شامی میڈیا کے مطابق شامی ایئرڈیفنس نے میزائل حملے ناکام بنانے کے بعد مزید اسرائیلی حملوں کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا ہے۔ مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کونقصان پہنچا ہے۔

← مزيد پڑھئے

کورونا سے اس سال بھی حج متاثر ہونے کا خدشہ

مکہ مکرمہ / واس کورونا وبا کی وجہ سے اس سال بھی حج متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سعودی حکام نے دنیا بھر کے ممالک سے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں۔ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 369 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔ دوسری جانب سعودی حکام سے ابھی تک حج سے متعلق کسی بھی ملک کے...

← مزيد پڑھئے

پرچنڈ اور مادھو نیپال گروپ نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے خلاف دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر کیا احتجاج

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (این سی پی) کے پرچنڈ اور مادھو نیپال دھڑے نے اپنی طاقت ظاہر کرنے کے لئے آج دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا۔ اجتماع کا انعقاد وفاقی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی تحلیل پر اپنے شدید احتجاج کے لئے کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے کٹھمنڈو میں کامریڈ کارکنان کی بھاری تعداد نے بانيشور اور سٹی سنٹر کو...

← مزيد پڑھئے

لوسار فیسٹیول کے موقع پر نیپالی حکومت نے عام تعطیل کا کیا اعلان

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی حکومت نے پیر 8 فروری 2021 ء کو کابینہ کے اجلاس میں سونم لوسار فیسٹیول کے موقع پر عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ، جو جمعہ ، 12 فروری 2021 ء کو پڑتا ہے۔ یہ تہوار تمانگ برادری کی نمائندگی کرتا ہے -

← مزيد پڑھئے

نیپال: ڈھائی لاکھ سے زیادہ ڈاکٹروں اور نرسوں نے کورونا کا ٹیکہ لگوانے سے کیا انکار

کٹھمنڈو / کئیر خبر نیپالی وزارت صحت کے مطابق ، حکومت نے ویکسینیشن مہم کے پہلے مرحلے میں کم از کم 430،000 کارکنوں کو کورونا سے بچاؤ کا ٹیکہ دینے کا منصوبہ بنایا۔ لیکن فرنٹ لائنز پر موجود ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد - ڈاکٹروں ، نرسوں ، اسپتال کے عملے ، صفائی کے کارکنان نے ویکسین کی تاثیر سے متعلق خدشات کے پیش نظر ویکسین لینے سے انکار کردیا...

← مزيد پڑھئے

وزارت خارجہ ہند: 886 ہندوستانی شہری نیپال کی مختلف جیلوں میں بند

کٹھمنڈو / کئیر خبر بھارت کی وزارت برائے امور خارجہ کے مطابق ، 31 دسمبر 2020 تک مجموعی طور پر 886 ہندوستانی شہری نیپال کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں نیپال سمیت بیرونی ممالک میں جیلوں میں بند ہندوستانی شہریوں کی تعداد کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ 886 ہندوستانی شہری اس وقت نیپال کی مختلف جیلوں میں قتل...

← مزيد پڑھئے

گورکھا کے ایک اسکول میں 4 سالہ بچی کے ساتھ 13 سالہ لڑکے نے کی زیادتی

گورکھا/ کئیر خبر گورکھا کے ایک اسکول میں درجہ اول میں تعلیم حاصل کرنے والی 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس نے اسکول کے بیت الخلا میں بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اسی اسکول کے ایک 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔ گورکھا پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسکول ختم ہونے کے بعد لڑکے نے...

← مزيد پڑھئے

بھارت اترا کھنڈ : چمولی میں گلیشئر پھٹنے سے بھاری تباہی؛ خوفناک مناظر

نئی دہلی / ایجنسیاں اتراکھنڈ کے چمولی ضلع کے جوشی مٹھ میں اتوار کو نندا دیوی گلیشئر کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے دھولی گنگا ندی میں بڑے پیمانے پر سیلاب آگیا ۔ گلیشیئر ٹوٹنے سے کی وجہ سے چمولی ضلع میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔ گلیشیئر دھنسنے کے پیش آنے والے قدرتی حادثے میں اب تک ٢٠٤ لوگ لاپتہ ہیں اور ١٨ لوگوں کی...

← مزيد پڑھئے

کویت: 7 فروری سے دو ہفتوں تک غیر کویتی باشندوں کے داخلے پر پابندی

کویت/ ايجنسى کویت کی حکومت نے 7 فروری سے دو ہفتے کے لیے ملک میں غیر کویتی باشندوں کے داخلہ پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کویتی شہریوں کو عام حالات میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتہائی ضرورت کی صورت میں ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق تجارتی مراکز اور ریسٹورنٹس...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter