عالمی خبریں

الزامات بے بنیاد، بھارت نے میرے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں دیا، ذاکر نائیک

کوالالمپور- انٹر پول کی جانب سے ذاکر نائیک کی گرفتاری سے انکار کے بعد معروف مذہبی سکالر کہتے ہیں کہ انٹرپول کے فیصلے پر بھارتی عوام حیران ہے، مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے میرے خلاف ایک بھی ثبوت نہیں دیا، تمام الزامات بے بنیاد ہیں، مودی سرکار انٹرپول کو اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی...

← مزيد پڑھئے

سعودیہ کی الحرمین ایکسپریس دُنیا کی 15ویں تیز ترین ٹرین قرار دے دی گئی

ریاض- بین الاقوامی شہرت کے حاملامریکی جریدے ’فوربز‘ کی جانب سے دُنیا کی 15 تیز رفتار والی ٹرینوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سعودیہ کی مشہور الحرمین ٹرین بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں مکّہ معظمہ کو مدینہ منورہ سے ملانے والی حرمین ایکسپریس کو 15واں نمبر دیا گیا ہے۔ اس ٹرین کی کم از کم رفتار 174کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 300کلومیٹر فی گھنٹہ...

← مزيد پڑھئے

سری لنکا میں سیاحت کے فروغ کیلئے مفت ویزا دینے کے فیصلہ پر عملدرآمد شروع

سری لنکا نے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اپنے ہاں ایک ماہ تک کے قیام کے لئے ویزا فری داخلے کی اجازت پر عملدرآمد   شروع ہو گیا۔سری لنکا کے وزیر سیاحت کے مطابق سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لئے سری لنکا پہنچنے والوں کو ہوائی اڈے پر ہی ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ سری لنکا میں اس سال ایسٹر سنڈے کے موقع پر ہونے والے خودکش...

← مزيد پڑھئے

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کےلئے فائیو جی سروس کا افتتاح

مکہ المکرمہ۔ یکم اگست (اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے عازمین حج کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے فائیو جی سروس کا افتتاح کر دیا۔امسال حج مقامات مکہ مکرمہ ، منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں مختلف ممالک کے حجاج اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ فائیو جی کی سہولت ”سمارٹ حج“پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد حاجیوں کو ڈیجیٹل سروسز پیش کرنے والی...

← مزيد پڑھئے

مسجد حرام میں حج کے دوران صفائی کے لئے 4 ہزارافراد پر مشتمل اضافی عملہ تعینات

مکہ مکرمہ - الحرمین الشریفین کے جنرل سروسز امور کے ادارے کی طرف سے حج انتظامات کے تحت رواں سال 1440ھ کے موسم حج پر مسجد حرام میں 4 ہزار افراد پر مشتمل صفائی کا اضافی عملہ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد حرام کے جنرل سروسز امور کے ڈائریکٹر محمد الجابری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کے ادارے نے مسجد حرام کی صفائی اور طہارت...

← مزيد پڑھئے

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوگیا، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن : امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوگیا ہے۔میڈیا کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوگیا ہے، اس حوالے سے تین امریکی عہدیداروں نے بھی حمزہ بن لادن کی...

← مزيد پڑھئے

’تمام سرکاری ادارے حج پر آنیوالوں کو معیاری خدمات پیش کر یں‘

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ حج پر آنیوالوں کو معیاری خدمات پیش کر کے عظیم اعزاز کا حق ادا کریں۔ شاہ سلمان نے امسال اندرون و بیرون مملکت سے فریضہ حج کے عازمین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ پروردگار نے سعودی عرب ، اس کے قائدین اور...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں ”ہائپر لوپ“ 2020 میں دوڑنے لگے گی

سعودی عرب میں دنیا کی انتہائی تیز رفتار ٹرین”ہائپر لوپ “ بہت جلد چلنے لگے گی ۔ اس جدید اور تیز رفتار ذریعہ سفر سے گھنٹوں کی طویل مسافت منٹوں میں طے ہو سکے گی بلکہ اس کا کرایہ جہاز سے بھی سستا ہوگا۔ سعودی دفتر خارجہ نے ورجن ہائپر لوپ ون کی تیار کردہ ویڈیو ویب سائٹ پر جاری کی ہے ۔ دفتر خارجہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ...

← مزيد پڑھئے

سعودی حکومت کی جانب سے حاجیوں کی آسائش کے لیے انوکھا کارنامہ

مکّہ مکرمہ( 31جولائی 2019ء) سعودی حکام حاجیوں اور عمرہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے لیے ہر وقت کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ حجاج کرام کی خدمت کے اسی مِشن پر کاربند رہتے ہوئے سعودی حکام نے ایک اور زبردست کام کیا ہے۔ سعودی حکومت نے ایک جاپانی کمپنی کے اشتراک سے منیٰ سے جمرات (شیطانوں کا مقام) تک پیدل جانے والے راستے کو ایسے خاص مواد سے تیار کرایا ہے جو گرمی کی شدت کو کم...

← مزيد پڑھئے

غیر قانونی طور پر حج کی کوشش کرنے والے سینکڑوں افراد گرفتار

مکہ مکرمہ - سعودی عرب میں حج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس موقع پر لاکھوں عازمین دیگر ممالک سے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی داخلی عازمین میں سے کچھ لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی طریقے سے مکّہ مکرمہ میں داخل ہو کر حج کی سعادت حاصل کر لیں۔ ایسے غیر قانونی عازمین حج سے نمٹنے کے لیے سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter