عالمی خبریں

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار/ عمران خان سے ملاقات کرنے والے کویتی وزیر خارجہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا

کویت/ ايجنسى کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح اور پاکستان کا دورہ کرنے والے کویتی وفد نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند دن پہلے کویتی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے...

← مزيد پڑھئے

سعودى عرب: نئے قانون میں خروج و عودہ اور خروج نہائی کیسے نکلے گا؟

رياض/ ايجنسى سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمت کے نئے قانون میں جہاں غیرملکی اجیروں کو کئی سہولتیں دی ہیں وہیں آجروں کے مفادات کا بھی قانونی تحفط کیا ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمت کے نئے قانون کی گائیڈ بک میں بتایا ہے کہ ملازم کو یہ اختیار ہے کہ وہ اپنا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) اپنے طور...

← مزيد پڑھئے

سعودی حکومت کا حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کھولنے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ/ ايجنسى سعودی حکومت نے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ کے درمیان حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے سروس 31 مارچ سے  چلے گی۔  حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریان الہربی نے ایک بیان میں کہا کہ عمرہ عازمین ریلوے کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کر سکیں گے۔ مکہ سے مدینہ تک چلنے والی ٹرین 300 کلومیٹر فی گھنٹہ...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب میں ملازمت کے نئے قانون کا نفاذ/کفالت کا نظام ختم

رياض/ ايجنسى سعودی عرب میں ملازمت کا نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے قانون کے بعد کفالت کا نظام ختم ہوجائے گا۔ اتوار سے نافذ ہونے والا ملازمت کا نیا قانون تین نکاتی ہے، جس کے 4 بڑے اہداف ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے نفاذ سے مملکت میں کام کرنے والے تارکین وطن کو ملازمت کی تبدیلی کے اختیار سمیت مختلف...

← مزيد پڑھئے

نیوزی لینڈ میں 8.1 شدت کا خوفناك زلزلہ، كسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

آکلینڈ / ایجنسی نیوزی لینڈ میں زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک میں 8.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ نیوزی لینڈ سمیت مختلف ملکوں نےجنوبی بحرالکاہل میں موجود اپنے جزائر کیلئے جاری کی گئی سونامی وارننگ ختم کردیں یا ان میں کمی کردی ہے۔ نیوزی لینڈ کے...

← مزيد پڑھئے

دوسری خاتون سے فون پر بات کیوں کی؟ خاتون کا خلع کیلئے مقدمہ

رياض/ ايجنسى بیوی نے موبائل فون پر دوسری خاتون سے بات کرنے پر شوہر سے خلع کے لیے مقدمہ دائر کردیا۔ اذواجی زندگی اور اس سے جڑے امور میں موبائل فون کی تباہ کاریاں آئے روز واضح ہورہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوہر کے موبائل پر دوسری خاتون کے پیغامات دیکھنے کے بعد 30 سالہ خاتون نے خلع اور معاوضے کی ادائیگی کا مقدمہ دائر کردیا...

← مزيد پڑھئے

مینا ہیرس کو نریندر مودی حکومت نے شدید ہراساں کیا: امریکا

واشنگٹن / ایجنسی امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی بھانجی مینا ہیرس کو نریندر مودی کی حکومت نے ہراساں کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی حکومت نے امریکی نائب صدر کی بھانجی کو بھارتی حکومت پر تنقید کرنے پر شدید ہراساں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت 1 کروڑ 80 لاکھ اوورسیز باشندوں کو بھارتی معاملات میں بولنےکی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔ امریکی میڈیا...

← مزيد پڑھئے

سعودی حکومت کی خواتین کو فوج میں بھرتی کی اجازت

ریاض/ ایجنسی سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو فوج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی ہے، اس بات کی تصدیق سعودی وزارتِ دفاع نے کی ہے۔ سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہےکہ آن لائن پورٹل کے ذریعے خواہش مند خواتین سعودی عرب کی فوج میں داخلے کی درخواست دائر کر سکتی ہیں۔ سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے سعودی عرب کی آرمی، ایئر...

← مزيد پڑھئے

فیس بک نے آسٹریلوی نیوز سائٹس کے پیجز بلاک کردیئے

كينبرا / ايجنسى سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے آسٹریلوی نیوز سائٹس کے فیس بک پیجز بلاک کردیئے۔ آسٹریلیا نے فیس بک کے اس اقدام کو طاقت کا بے جا استعمال اور غلط قرار دیا ہے۔ فیس بک نےنئے آسٹریلوی قانون کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے آسٹریلوی نیوز سائٹس کے فیس بک پیجز بلاک کردیئے جبکہ صارفین بھی آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج...

← مزيد پڑھئے

فرانس کی قومی اسمبلی میں مذہبی انتہا پسندی کیخلاف نیابل منظور

پیرس/ ایجنسیاں فرانس کی قومی اسمبلی نے مذہبی انتہا پسندی کیخلاف نیابل منظور کرلیا، بل کا مقصد فرانس کی بنیادی اقدار آزادی اور مساوات کے اصولوں کو تقویت دینا اور جبری شادی کو روکنا ہے۔ فرانس کی قومی اسمبلی نے بل 151 کےمقابلے میں 347 ووٹوں سے منظور کرلیا، بل کو قانون بنانے کے لئے اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اپوزیشن کو اکثریت ہونے کی وجہ سے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter