پاکستانی وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار/ عمران خان سے ملاقات کرنے والے کویتی وزیر خارجہ نے خود کو قرنطینہ کرلیا

22 مارچ, 2021

کویت/ ايجنسى

کویتی وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح اور پاکستان کا دورہ کرنے والے کویتی وفد نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند دن پہلے کویتی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

خیال رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے چند روز قبل کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروائی تھی۔

اس حوالے سے پاکستانی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جب کورونا میں مبتلا ہوئے اس وقت ان کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter