سعودی عرب: مساجد میں اجتماعی سحری، افطاری اور اعتکاف پر پابندی

7 اپریل, 2021

مكه مكرمه / واس

سعودی وزیر اسلامی امور نےکورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق کورونا قواعد و ضوابط رمضان اور عید الفطر کے دنوں میں نافذ العمل رہیں گے۔

سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کے مطابق مملکت کی تمام مساجد میں اجتماعی سحری و افطاری پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ مملکت کی تمام مرکزی اور مضافاتی مساجد میں اعتکاف پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام مساجد میں نماز تراویح سے متعلق بعد میں فیصلہ کیا جائیگا۔ جبکہ عید اور جمعہ کی نمازیں مساجد اور عیدگاہوں کے حدود میں ادا کی جائیگی۔

وزیر اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مساجد اور عیدگاہوں کے باہر جائے نمازیں لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter