عالمی خبریں

مودی سے جمہوریت سے متعلق سوال پوچھنے والی مسلم خاتون صحافی کو ہراساں کیا جانے لگا

دورہ امریکا کے دوران بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے جمہوریت سے متعلق سوال پوچھنے والی مسلمان خاتون صحافی کو ہراساں کیا جانے لگا۔ امریکا میں صدر جوبائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سبرینا صدیقی نے نریندر مودی سے بھارت میں جمہوریت سے متعلق سوال پوچھا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ان کی صحافی  نے جب سے بھارتی وزیراعظم سے سوال پوچھا ہے...

← مزيد پڑھئے

مذاکرات کامیاب، روس کیخلاف بغاوت ختم

كريملن/ ايجنسى روس کے خلاف بغاوت کرنے والے ویگنر گروپ نے کامیاب مذاکرات کے بعد بغاوت ختم کردی اور دستے واپس یوکرین تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ویگنر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دونوں جانب روس ہی کا خون بہنا تھا اس لیے فیلڈ کیمپس کا دوبارہ رخ کرلیا ہے۔ اس معاملے پر مصالحت کرانے والے بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ نیم فوجی دستے نے...

← مزيد پڑھئے

مراکش میں بین المذاہب مکالمے پر پارلیمانی کانفرنس کا آغاز

مراکش/ واس مراکش میں بدھ کو بین المذاہب پر بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ جس کا عنوان ’مشترکہ مستقبل کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ ‘ ہے۔ سعودى خبررساں ادارے واس کے مطابق سعودی وفد مجلس شوری کے صدر ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی سربراہی میں شریک ہے۔ مراکشی فرمانروا شاہ محمد السادس نے کانفرنس کے شرکا کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’ مکالمہ بین المذاہب، مثبت...

← مزيد پڑھئے

مشرق وسطیٰ کی خواتین رہنماؤں کا سفارتکاری کیلئے تاریخی معاہدہ

تل أبيب/ ايجنسى متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور اسرائیل کی چار خواتین سیاسی رہنماؤں نے ’سارہ اور ہاجرہ‘ نامی تاریخی معاہدہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ سفارتکاری میں خواتین کے کردار میں اضافے اور مشرق وسطیٰ میں خواتین کے حقوق سے منسلک مسائل کے حل کیلئے کیا گیا ہے۔ معاہدہ کروانے میں یونیسکو کی عہدیدار ڈاکٹر گوئیلا کلارا نے اہم کردار ادا کیا۔ ’سارہ اور ہاجرہ معاہدے‘ کو 2020 میں...

← مزيد پڑھئے

سعودى وزارت حج کی بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو ہدایات

جده/ واس سعودى وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کوہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکل صورتحال میں وزارت کی جانب سے مقررکردہ ’سہولت مراکز‘ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اخبار24 کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مملکت آنے والے عازمین حج کے لیے متعدد ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پرسامان اکھٹا کرتے وقت کنویئر بیلٹ سے...

← مزيد پڑھئے

کینیڈا اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر اتفاق

ریاض/ ايجنسى کینیڈا اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے اور نئے سفیر تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پچھلے برس نومبر کے دوران بینکاک میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات کی تھی، اس دوران تعلقات بحالی کا معاملہ زیر گفتگو آیا تھا۔ کینیڈا کے...

← مزيد پڑھئے

ترکیہ: صدارتی انتخابات میں تیسری پوزیشن لینے والے سنان اولو کا اردوان کی حمایت کا اعلان

انقره/ ايجنسى ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوعان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترکیہ کا صدر بننے کے لیے صدر اردوان اور حریف کمال کلیچ دار اولو کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سنان اوعان نے میڈیا ٹاک میں 28 مئی کے صدارتی مقابلے میں...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کی 7 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا سروس؛ اسٹیکر سسٹم ختم

ریاض/ ایجنسی سعودی عرب نے انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت 7ممالک کے لیے تجرباتی طورپر ڈیجیٹل ویزے کااجرا شروع کردیا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے پاسپورٹ پر ویزہ سٹیکرکے بجائے (کیو آر کوڈ) ویزہ سسٹم شروع کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ویزے کا اجرا قونصلر سروسز کا معیار بلند کرنے والے بڑے پروگرام کا حصہ ہے۔ تجرباتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آئندہ...

← مزيد پڑھئے

امريكا میں نماز کی امامت کراتے ہوئے مصر کے مشہور قاری انتقال کر گئے

نیو جرسی/ ايجنسى مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللّٰہ کامل امریکا میں 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرحوم کے قریبی افراد نے بتایا کہ قاری عبداللّٰہ بدھ کو امریکا کی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق قاری شیخ عبداللّٰہ کامل نے کم عمر میں ہی قرآن حفظ...

← مزيد پڑھئے

مصر، ماں اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش پکا کر کھا گئی

قاهرة/ ايجنسى مصر کے ایک گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جب ایک ذہنی مریض ماں نے اپنے بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش کو پکا کر  کچھ حصے کھا لیے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ابو شلبی گاؤں میں ماں نے اپنے 5 سالہ بچے کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو پکایا اور اس کے کچھ حصے کھا گئی۔ رپورٹس کے مطابق...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter