امريكا میں نماز کی امامت کراتے ہوئے مصر کے مشہور قاری انتقال کر گئے

29 اپریل, 2023

نیو جرسی/ ايجنسى

مصر کے مشہور قاری شیخ عبداللّٰہ کامل امریکا میں 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرحوم کے قریبی افراد نے بتایا کہ قاری عبداللّٰہ بدھ کو امریکا کی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کر رہے تھے کہ اس دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق قاری شیخ عبداللّٰہ کامل نے کم عمر میں ہی قرآن حفظ کرلیا تھا اور وہ بہت ہی خوبصورت آواز میں تلاوت کرنے کی وجہ سے مشہور تھے۔

مرحوم قاری شیخ عبداللّٰہ کامل نابینا بھی تھے۔

سوشل میڈیا پر ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار اور بلند درجات کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter