عالمی خبریں

مصباح الحق پاکستان کے مہنگے ترین کوچ بن گئے

پبلک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق پاکستان کے مہنگے ترین کوچ بن گئے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر جتنی تنخواہ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق پاکستان کے مہنگے ترین کوچ بن گئے۔ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے کوچ مصباح الحق کو معاوضہ بھی سب سے زیادہ ملے گا۔ اپنے دور کے کامیاب...

← مزيد پڑھئے

امریکہ نے 16 ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

 امریکہ کی جانب سے 16 ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ان پابندیوں کی تصدیق کردی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تازہ پابندیاں 16 ایرنی کمپنیوں، 10 شخصیات اور 11 تیل بردار بحری جہازوں پر عائد کی گئیں ہیں۔ پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرنی نیٹ ورک کا مبینہ تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے تھا۔ یہ نیٹ ورک غیرقانونی طور پر تیل کی...

← مزيد پڑھئے

سعودی عرب کو حوثیوں کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے : امریکا

امریکی وزیر دفاع ماریک ایسپر کا کہنا ہے کہ حوثی یمن میں سفاکیت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ حوثیوں کو ایران حرکت میں لا رہا ہے۔ جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے جو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر مملکت کو نشانہ...

← مزيد پڑھئے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پارلیمان میں اکثریت کھو بیٹھے!

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دارالعوام (پارلیمان) میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں اور ان کی قدامت پسند جماعت کے ایک رکن منحرف ہوکر یورپی یونین نواز لبرل ڈیموکریٹس سے جاملے ہیں۔ بورس جانسن نے آج منگل کو جب دارالعوام میں فرانس میں گذشتہ ماہ منعقدہ گروپ سات کے سربراہ اجلاس سے متعلق بیان کاآغاز کیا تو کنزرویٹو پارٹی کے رکن فلپ لی فلور کراس کرتے ہوئے حزبِ اقتدار کی بنچوں سے...

← مزيد پڑھئے

ٹرمپ نے سمندری طوفان کو روکنے کیلئے انوکھی تجویز دیدی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سمندری طوفان کو روکنے کیلئے انوکھی تجویز دے ڈالی ، کہا کہ طوفان کو ایٹم بم سے روکنے کے حوالے سے طریقہ کار پر غور کیا جائے , حال ہی میں یورپی ملک ڈنمارک کے ماتحت آزاد ریاست کا درجہ رکھنے والے جزیرے نما ملک گرین لینڈ کو خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی اب وہیں انہوں نے قدرتی طوفانوں کو بھی طاقت کے زور...

← مزيد پڑھئے

حاجیوں کے لیے وطن واپسی پرآن لائن امیگریشن کی نئی سہولت

مکہ ۔ 21 اگست - سعودی عرب نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس جانیوالے حجاج کرام کو سفر میں نئی سہولت پیش کی ہے۔حج کر کے واپس جانے والے حاجیوں کو اپنی قیام گاہ ہی سے آن لائن امیگریشن کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس سہولت کا آغاز انڈونیشیا، اورملائیشیا سے کیا جا رہا ہے۔آئندہ برسوں میں دیگر ممالک کے حجاج کو بھی...

← مزيد پڑھئے

ای کرنسی جاری نہیں کی، لین دین نہ کیا جائے، سعودی وزارت خزانہ

ریاض ۔ 21 اگست - سعودی وزارت خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ای کرنسی ‘کرپٹوریال’ پھیلائی جا رہی ہے۔ اس سے خبر دار رہا جائے۔اس کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں۔ اس میں کسی قسم کا کوئی لین دین نہ کیا جائے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے نام سے جو ای کرنسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسے سعودی ریال کا نام دیا جا رہا...

← مزيد پڑھئے

پاک بھارت وزرائے اعظم سے بات چیت مفید رہی:ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ  کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک بات چیت مفید رہی ہے ،امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے تجارت اور اسٹریٹجک شراکت داری سمیت  کشمیر سے متعلق بات چیت کی۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی سے ہونے والی گفتگو...

← مزيد پڑھئے

جدہ ائیرپورٹ سے براہ راست مکہ جانے کیلئے نئی شاہراہ پر کام جاری ، طویل فاصلہ کتنے منٹ میں طے کیا جا سکے گا؟جان کرآپکو یقین نہیں آئیگا

جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والے معتمرین جدہ شہر سے گزرنے کے بجائے اب ایئر پورٹ سے براہ راست مکہ مکرمہ جا سکیں گے ۔ حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والوں کو سہولت دینے کے لیے نئی شاہراہ تعمیر کی جا رہی ہے ۔ سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے حجاج اورعمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو سہولت مہیا کرنے کی غرض سے...

← مزيد پڑھئے

امریکی صدر ٹرمپ کا نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ

نئی دہلی امریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماوں کے درمیان 30 منٹ طویل گفتگو ہوئی، عمران خان کی شکایتیں کرنے پر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تلقین کی۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے پیر کے روز ٹیلی فون رابطہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter