عالمی خبریں

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں طویل المدتی سرمایہ کاری 

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں طویل المدتی سرمایہ کاری فریم ورک پر اتفاق اور تجارت بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، یو اے ای پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کیلئے3ارب ڈالر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورہ پاکستان پر وفاقی حکومت نے اعلامیہ...

← مزيد پڑھئے

’’تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا‘‘

چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ وہ چین کا حصہ ہیں،تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا اور چین اس معاملے میں طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔ چین اور تائیوان کے درمیان تعلقات کی بحالی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر کی گئی ایک تقریر میں چینی صدر نے...

← مزيد پڑھئے

امریکا ،طالبان مذاکرات اب آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونگے

امریکا اور طالبان نمائندوں کی اگلی ملاقات جنوری میں سعودی عرب میں ہوگی، اس حوالے سے طالبان نے تصدیق کر دی، ساتھ ہی طالبان نے افغان حکومتی نمائندوں سے ملنے سے صاف انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے طالبان لیڈرشپ کونسل کے رکن کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل مذاکرات کا نیا دور اگلے ماہ سعودی عرب میں ہوگا، انکا کہنا تھا کہ جنوری...

← مزيد پڑھئے

انڈونیشیا میں قيامت خيز سونامی، ہلاکتوں کی تعداد 318 ہوگئی

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد آنے والے سونامی نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 318ہو چکی ہے۔ انڈونیشیا میں سونامی آنے کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آنے والے سونامی سے سماٹرا اور جاوا میں تباہی پھیل گئی ہے، بلند ہونے والی سمندری لہریں رہائشی علاقے...

← مزيد پڑھئے

’ اسرائیلی وزیراعظم قابض و دہشت گرد ریاست کا سربراہ ہے‘

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ قرار دیدیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ میں ترک حکومت پر کُرد کمیونٹی کے قتل عام کا الزام عائد کیا تھا۔ نیتن یاہو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر...

← مزيد پڑھئے

پائلٹ کی مصروف ترين شاهراه پر ہنگامی لینڈنگ

امریکا میں چھوٹا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست الاباما میں اُس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹے طیارے نے مصروف ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث سڑک سے گزرتے ڈرائیور حیران ہی نہیں بلکہ خوفزدہ بھی ہوگئے۔  رپورٹ کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی ہوگئی جس کی وجہ سے پائلٹ کو بیچ ہائی وے پر...

← مزيد پڑھئے

سعودی انٹیلی جنس ادارے کی تنظیم ِنو کے لیے سفارشات

سعودی عرب کے سراغ رساں ادارے کی تنظیم ِ نو کے لیے سفارشات مرتب کرنے کی غرض سے قائم کردہ کمیٹی نے جنرل انٹیلی جنس پریذیڈنسی کے موجودہ حالاتِ کار کا تفصیل سے جائزہ لیا ہے اور اس ادارے کی از سرنو تنظیم سازی کے لیے مختصر، قلیل اور طویل المیعاد سفارشات پیش کردی ہیں۔ اس کمیٹی کے متعدد اجلاس منعقد ہوئے ہیں اور ان میں سراغرساں ادارے کی موجودہ...

← مزيد پڑھئے

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

کینبرا(مانیٹرنگ سیل )آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا سفارتخانہ اس وقت تک تل ابیب سے مغربی یروشلم منتقل نہیں ہوگا جب تک امن سمجھوتہ نہیں ہو جاتا۔اسکاٹ موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا فلسطین کے دو ریاستی حل...

← مزيد پڑھئے

پاک افغان چین مذاکرات، انسداد دہشت گردی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کابل (ایجنسیاں) افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‎مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جب کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کررہے تھے۔سہ فریقی مذاکرات کے پہلے دورے کے اختتام پر تینوں...

← مزيد پڑھئے

امریکی ٹائم میگزین نے جمال خاشقجی کو رواں برس کی بہترین شخصیت قرار دیا

امریکی جریدے ٹائم میگزین نےسال 2018 کی بہترین شخصیت کے طور پر ان صحافیوں کو چنا جو سچائی کی تلاش میں قتل یا قید کئے گئے۔ ٹائم میگزین 1927 سے سال کی شخصیت کے انتخاب اور دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ اس سال اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی سمیت چار صحافیوں کو سچ کے خلاف جنگ میں سچ کے...

← مزيد پڑھئے

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter