بھارت سے اس سال 2340 خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی

14 جنوری, 2019

نئی دہلی  14 جنوری2019ء) بھارت سے اس سال حج کے لئے 2340 خواتین بغیر محرم کے سعودی عرب جائیں گی۔بھارتی سنٹرل حج کمیٹی کے مطابق بغیر محرم حج کے لئے جانے والی خواتین کی تعداد گزشتہ سال سے دوگنا ہو گئی ہے اور ان تمام خواتین کی درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل کئے بغیر منظور کر لی گئی ہیں۔

سنٹرل حج کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر مقصود احمد خان کے مطابق بغیر محرم کے حج پر جانے والی خواتین کو خصوصی طور سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ان کو سیکیورٹی اور خادمائوں کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھارت سی1300خواتین کو بغیر محرم حج پر بھجوایا گیا تھا اور امسال ان کی یہ تعداد تقریباً دوگنا ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ سعودی حکومت کی حج پالیسی کے تحت 45 سال کی عمر سے زیادہ خواتین کو بغیر محرم کے حج و عمرہ کرنے کی اجازت ہے،ان خواتین کو گروپس کی شکل میں بھجوایا جاتا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter