سعودی عرب، ریاض ایئرپورٹ پر حوثى آتنكى حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

11 اکتوبر, 2026

رياض- سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں 309 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری شامل ہیں، حملے میں امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ ریاض میں ہوائی اڈے سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ ریاض 18 گھنٹے کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن آج شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

ریاض ایئرپورٹ کی پروازوں کو جدہ، دمام اور مدینہ اتار لیا گیا۔ آج ریاض ایئرپورٹ کی 750 میں سے 446 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دنیا کے متاثر ترین ایئرپورٹس میں ریاض پہلے نمبر پر ہے جہاں 170 منٹ کی تاخیر ہوئی ہے، ریاض کی پروازوں میں خلل کا انڈیکس آخری درجے 5 تک پہنچ گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter