جھنڈانگر: مولانا عبداللہ مدنی رحمہ اللہ کی والدہ کا انتقال؛ نماز جنازہ کل بروز منگل بعد نماز ظہر

9 مارچ, 2026

جھنڈانگر/ کیئر خبر

انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ مولانا عبداللہ مدنی رحمہ اللہ؛ عبدالعزیز شاہد؛ زاہد آزاد جھنڈا نگری؛ مولانا عبدالعظیم مدنی اور عبدالرقیب عالیاوی کی والدہ محترمہ اس دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

ایک طویل علالت کے بعد آج مؤرخہ 9 مارچ 2026 نماز عشاء خانوادہ زکریا کو روتا بلکتا چھوڑ گئیں۔۔لگ بھگ سو برس کی عمر پائی۔

کل بروز منگل 10 مارچ 2026 بعد نماز ظہر جھنڈا نگر کے قبرستان میں جنازہ و تدفین عمل میں آئے گی ان شاءاللہ۔

ان کی وفات پر مولانا عبدالعظیم مدنی اور مولانا عبد الصبور ندوی نے قارئین سے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ان کی جملہ نیکیوں اور خدمات کو قبول فرمائے اور اعلی علیین میں جگہ دے۔۔ آمین یا رب العالمین۔

———

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مشہور و معروف عالم دین شیخ الحدیث فضیلۃ الشیخ عبد اللہ مدنی رحمہ اللہ کی والدۂ ماجدہ آج بروز پیر بعد صلاۃ العشاء تقریباً ۸:۴۵ بجے کرشنا نگر،جھنڈا نگر نیپال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

مرحومہ نہایت نیک، صالحہ، دین دار اور صبر و استقامت کی پیکر خاتون تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کو ایمان، تقویٰ اور خدمت دین کے سانچے میں ڈھال کر گزارا اور اپنی اولاد کی دینی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے خاندان، متعلقین اور دینی حلقوں میں گہرا صدمہ اور رنج کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مرحومہ کے سوگواروں میں شیخ عبد اللہ مدنی رحمہ اللہ، مرکز التوحید جھنڈا نگر اور کلیۃ خدیجۃ الکبریٰ گرلز کالج کے صدر جناب عبدالعظیم مدنی حفظہ اللہ، کلیۃ خدیجۃ الکبریٰ گرلز کالج کے مشرف جناب زاہد آزاد جھنڈانگری سمیت دیگر صاحبزادگان اور اہل خانہ شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر کرے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اسے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور انہیں اعلیٰ علیین میں نیک بندوں کے ساتھ جگہ عطا فرمائے۔

اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهَا وَارْحَمْهَا، وَعَافِهَا وَاعْفُ عَنْهَا، وَأَكْرِمْ نُزُلَهَا، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهَا، وَاغْسِلْهَا بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّهَا مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ، وَأَبْدِلْهَا دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهَا وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهَا، وَأَدْخِلْهَا الْجَنَّةَ وَأَعِذْهَا مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ۔

اللہ رب العزت شیخ عبد اللہ مدنی رحمہ اللہ کے اہل خانہ، جناب عبدالعظیم مدنی حفظہ اللہ، جناب زاہد آزاد جھنڈانگری اور دیگر تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔

تمام احباب، علماء کرام اور متعلقین سے گزارش ہے کہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، کا اہتمام فرمائیں۔

غمزدہ

مولانا مشہود خاں نیپالی

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter