ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کی جانب سے 500سے زائد کنبوں کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم

12 جنوری, 2024
سدھارتھ نگر/ کیئر خبر
ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے  کہا کہ اسلام ہم دردی، غم گساری اور انسانیت نوازی کا دین ہے، اس کی بنیادی تعلیم یہ ہے کہ غرباء و مساکین، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی امداد باعث اجر و ثواب ہے۔ جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر اپنے محدود وسعت وطاقت کے بقدر رفاہی وسماجی کام بھی کرتی رہتی ہے۔ سالہائے گذشتہ کی طرح رواں سال بھی موسمِ سرما کی سخت ٹھنڈک کے باعث غرباء و مساکین اور مستحقین کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم کرنے کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے اہلِ خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی تھی جسے اخوان جماعت نے خوب پذیرائی بخشی اور کشادہ دلی کے ساتھ مالی تعاون پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کی خصوصی توجہ وعنایت سےضلع کے ساتوں حلقوں میں 500 سے زائد مستحق کنبوں میں ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے کمبل، شال،انر،گرم ٹوپی،سوئٹراور موزہ تقسیم کیا گیا۔ قابلِ مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں مقامی وضلعی جمعیت کے مخلص و حوصلہ مند اہم عہدے داران و ذمہ داران مثلاً : مولانا محمد ابراہیم مدنی (امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرشید مدنی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا شریف اللہ سلفی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرب سلفی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا سعود اختر سلفؔی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) جناب رفیع احمد لوی (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحمن اثری (خازن ضلعی جمعیت) ماسٹر جاوید احمد (محاسب ضلعی جمعیت) مولانا مطیع اللہ سلفی (رکن مجلس عاملہ، حلقہ نوگڑھ) مولانا شفیع اللہ مدنی (امیر حلقہ شہرت گڑھ) مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم جمعیت حلقہ نوگڑھ) مولانا عبد المنان مفتاحی (ناظم جمعیت حلقہ ڈومریا گنج) مولانا فخر الدین ریاضی (ناظم جمعیت حلقہ اٹوا) مولانا مجیب الرحمن رحمانی(رکن جمعیت حلقہ اٹوا)مولانا جمشید عالم سلفؔی (ناظم جمعیت حلقہ شہرت گڑھ)مولانا عبد الرشید سلفی (نائب ناظم جمعیت حلقہ شہرت گڑھ) مولانا تاج الدین سراجی (محاسب حلقہ شہرت گڑھ)
مولانا خورشید احمد سلفی(امیرجمعیت حلقہ بڑھنی)مولانا مقیم الدین مدنؔی (ناظم جمعیت حلقہ بڑھنی) مولانا حمید اللہ ندوی (ناظم جمعیت حلقہ بسکوہر)مولانا عزیزالرحمن ریاضی (نائب ناظم جمعیت حلقہ بسکوہر)مولانا خالد رشید سراجی (نائب ناظم جمعیت حلقہ بڑھنی) مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری ضلعی جمعیت) مولانا امیراللہ یوسفی( مبلغ وداعی ضلعی جمعیت) وغیرہم جنھوں نے پوری ذمہ داری و تن دہی اور کمال امانت داری کے ساتھ اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے تمام مرشحین مستحقین کو کمبل اور گرم لباس اپنے ہاتھوں سے پہنچایا۔ ضلعی جمعیت کے ناظم نے بذات خود بعض حلقوں کا دورہ کیا اور مستحق لوگوں کا حق ان کے حوالے کیا۔
سوشل میڈیا اور جماعت کے بہتیرے سماجی وملی اورسیاسی شخصیات نیز تمام حلقوں کے غیور، حساس اور باغیرت احباب کرام نے محسنین و مخیرین کی مالی سخاوت و فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کی اس تحریک و مشن کو مستحسن عمل اور عظیم ملی کارنامہ قرار دیا۔ اس ملی کارنامے کے سلسلے میں جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی نے جمعیت و جماعت کے ہم دردان وبہی خواہان کا  خصوصی شکریہ ادا کیا، جنھوں نے زبان و قلم سے اس تحریک کی تائید و توثیق کی اور اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیا ہے۔ اللہ سب کو  اجر عظیم سے نوازے۔ آمین!
 ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنؔی نے کہا کہ مجھے اپنی جماعت کے اہل خیر احباب کرام  اور غم گسارانِ جمعیت سے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری اخلاقی و مالی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اس کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ممکنہ تعاون پیش کریں گے۔ جمعیت کے جملہ ذمہ دارن نے کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں کا بصمیم قلب شکریہ ادا کرتے ہوئےگزارش کی کہ وہ اپنے عطیات اور صدقہ وخیرات کے ذریعہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی امداد کریں اور اس کے مستقبل کے عزائم و منصوبوں کو بحسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہر ممکن اخلاقی ومالی قربانی پیش کریں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter