نیپال: جاجرکوٹ میں 6.4 کا شدید زلزلہ؛ 200 سے زائد افراد لقمۂ اجل؛ 400 سے زائد زخمی؛ نیپالی فوج امدادی کاموں میں مصروف

4 نومبر, 2023

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
جاجرکوٹ میں گزشتہ رات 11:47 پر 6.4 شدت کا زلزلہ آیا زلزلے کا مرکز باریکوٹ دیہی میونسپلٹی-1، رامی ڈانرا میں تھا، جاجرکوٹ اور پڑوسی ضلع روکم ویسٹ سب سے زیادہ متاثر ہویے ہیں – اب تک ٢٠٠ سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ زلزلے سے دونوں اضلاع میں اب تک ٢٥٥ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسرے اضلاع میں ١٥٠ سے زاید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں –

آرمڈ پولیس فورس سینٹرل آفس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلیندر تھاپا کے مطابق زلزلے کی وجہ سے جاجرکوٹ میں ١٠٢ افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے۔ اسی طرح مغربی رکم میں زلزلے سے ٦٤ افراد کی وفات اور 85 زخمی ہوئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھاپا کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاش تھاپا کی قیادت میں 67 افراد پر مشتمل ٹیم جاجرکوٹ کے آشرم گلم سے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے تعینات کی گئی ہے۔

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ رکم مغرب میں واقع نمبر 47 گلم سے آرمڈ پولیس انسپکٹر جھکو پرساد شرما کی قیادت میں 24 افراد اور نمبر 47 گلم سے مسلح پولیس کے سینئر ڈپٹی انسپکٹر بال بہادر تھاپا کی قیادت میں 11 افراد پر مشتمل ایک ٹیم زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں ۔ زلزلے کے باعث رولپا میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں –

آرمڈ پولیس فورس نمبر 32 کی سورکھیت سے 35 افراد پر مشتمل ٹیم کو جاجرکوٹ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکھیت نمبر 6 باہنی کی ایمبولینس کے ساتھ ایک میڈیکل ٹیم جاجرکوٹ میں بھیجی گئی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھاپا کے مطابق متاثرہ علاقے میں نمبر 29 گان ڈانگ اور منحصر گلم ایسٹ رکوم کی ایک ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ بانکے میں واقع 42 ریزرو یونٹس کے 25 افراد پر مشتمل ٹیم کو جاجرکوٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح نیپال اے پی ایف ہسپتال بلمبو سے ڈاکٹر روشن پاراجولی سمیت نو رکنی میڈیکل ٹیم کو نیپالی فوج کے اسکائی ٹرک کے ذریعے جاجرکوٹ روانہ کیا گیا۔

اسی طرح نیپالی فوج کے ترجمان اسسٹنٹ راتھی کرشنا پرساد بھنڈاری نے بتایا کہ نیپالی فوج کی ٹیم زلزلہ سے متاثرہ علاقوں جاجرکوٹ اور روکم ویسٹ میں بچاؤ اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter