اسلام آباد/ ایجنسی
بھارت سے پاکستان گئی خاتون انجو نے اسلام قبول کر کے پاکستانی علاقے، دیر بالا کے رہائشی نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللّٰہ کے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن کے مطابق بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے، دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سے انجو نامی لڑکی خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی تھی۔
دوست سے ملنے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں مکمل محفوظ ہے، قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہے، قانونی طریقے سے بھارت واپس چلی جائے گی۔
انجو نے کہا ہے کہ اس کے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کیا جائے جسے بات کرنی ہے، وہ اس سے رابطہ کر لے، وہ میڈیا سے بات کرنے کو تیار ہے۔
آپ کی راۓ