ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں: بھارت

19 جنوری, 2023

نئی دہلی/ ايجنسى

پاکستانى وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

نئی دہلی میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے۔

ارندام باغچی کا کہنا تھا کہ معمول کے تعلقات کے لیے سازگار ماحول ہونا چاہیے۔ ہمارا مؤقف برقرار ہے کہ سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔

پاکستانى وزیراعظم شہباز شریف نے عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter