انتہائی سادگی اور خوش گوار ماحول میں عیدالفطر کی خوشیاں منائیں: وصی اللہ مدنی

1 مئی, 2022
wasiullah madani

سدھارتھ نگر 1/اپریل،پریس ریلیز، ،ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے کئیر خبر، کاٹھمانڈو، نیپال
سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے اختتام پر ملت اسلامیہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امت سے درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دینے اور وسعت و طاقت بھر عمل کرنے کی گزارش کی ہے :
1- مورخہ 3/مئی 2022ء بروز منگل شوال کی پہلی تاریخ ہے۔ انتہائی سادگی اور خوش گوار ماحول میں عیدالفطر کی خوشیاں منائیں۔
2- نماز عید سے پہلے فی کس ڈھائی کلو غلہ صدقۂ فطر نکالیں۔
3- چاند نکلنے کے بعد سے لے کر نماز عید ختم ہونے تک تکبیرات عید کا اہتمام کریں۔
4- الله اكبر، الله اكبر، لااله الا الله والله اكبر، الله اكبر ولله الحمد
5۔ عیدالفطر کی نماز پڑھنے کا طریقہ :
*پہلی رکعت*
تکبیر تحریمہ (الله اكبر) کہہ کر سینے پر ہاتھ باندھ لیں، اس کے بعد آہستہ دعائے ثناء پڑھیں، پھر معمولی معمولی وقفہ سے بلند آواز سے سات زائد تکبیریں کہیں، جہری سورہ فاتحہ اور اس کے بعد سورہ *ق* یا سورہ *اعلى* یا دوسری سورت جو یاد ہو اس کی تلاوت کریں پھر رکوع و سجدہ کریں۔
*دوسری رکعت*
تکبیر کہتے ہوئے دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں پھر معمولی معمولی وقفہ سےبلند آواز سے پانچ زائد تکبیریں کہیں پھر جہراً سورہ فاتحہ کی قرآت کے بعد سورہ *قمر* یا سورہ *غاشیہ* یا کسی دوسری سورت کی تلاوت کریں، پھر رکوع، سجدہ کرنے کے بعد تشہد میں بیٹھیں، التحيات،درودابراہیمی اور ماثور دعائیں پڑھنے کے بعد دونوں طرف سلام پھیر دیں، اس کے بعد امام حالات وظروف کی رعایت کرتے ہوئے مختصر اور موثر خطبہ دے-
6۔ تمام عورتوں کو مکمل حجاب کے ساتھ عید گاہ لے جائیں-
7-حائضہ اور عدت گزارنے والی عورتوں کو بھی عیدگاہ لے جائیں-
8-خطبہ عید میں عورتوں کو خصوصیت کے ساتھ وعظ و نصیحت کریں-
9-جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے تو وہ دوہی رکعت قضاء کریں-
10- ملت اسلامیہ کے تحفظ،اسلام کی سربلندی، باھمی الفت ومحبت اوراتحاد واتفاق کے لیے دعا کریں۔
11-یتیموں، بیواؤں، اور غریبوں کی مدد کریں-
12-فوت شدگان سمیت بیماروں اور مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اھتمام کریں-
ضلعی جمعیت اھل حدیت کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت کے تمام ذمہ داروں کی طرف سے آپ اخوان جماعت کو *عیدالفطر* کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہوں۔
*تقبل الله منا و منكم*
اللہ پوری انسانیت کو تمام آفات و بلیات سے جلد نجات دیتے ہوئے ہمارے صیام و قیام اور طاعات و عبادات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمين!
1/5/2022

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter