جمعیت اہلحدیث نیپال: سیڈیو کاریالیہ نے پھر کیا 11 نومبر کے غیر آئینی انتخاب کو مسترد؛ 20 نومبر کے عاملہ میٹنگ پر لگائی مہر تصدیق

29 اکتوبر, 2021

کاٹهمانڈو/ کیئر خبر

کاٹھمانڈو سیڈیو کاریالیہ کے پرمکھ جناب گوبند پرساد رجال نے آج امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال مولانا محمد ہارون سلفی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا” آپ نے سیڈیو کاریالیہ کی تعلیمات کا پالن کیا ہے؛ اور جس تاریخ پر آپ نے عاملہ کی میٹنگ بلائی ہے وہی حتمی اور یقینی تاریخ ہے جس پر ہم نے مہر تصدیق ثبت کر دی ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ” ادھیکچھ اور کوشا ادھیکچھ کسی بھی سنستھا کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ ان کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جمعیت کو ٹریک پر لائیں تجدیدی ودیگر کارروائیوں کو مکمل کریں۔ سنستھا کے جملہ کاغذات اپنے پاس رکھیں۔ آنے والی میٹنگوں کی مائنیٹنگ یہاں پیش کریں۔ لکھنے میں ہمیشہ نیپالی زبان کا استعمال کریں۔
ساری ضروری کارروائیاں مکمل کر کے انتخاب کا اعلان کریں۔ اور آپکی 20 نومبر والی میٹنگ کے خلاف اگر کوئی شکوک وشبہات پھیلاتے ہیں تو اس کے خلاف تنظیمی کارروائی کریں، اور اگر سنستھا کے باہر کا شخص ہو تو ہمیں اس کی جانکاری دیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دستور کی رعایت کریں ،علاقائی ،ضلعی اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل سے باز رہیں۔
دوسری جانب مولانا محمد ہارون سلفی نے تمام احبابِ جمعیت وجماعت سے اپیل کی ہے کہ کسی کے مکڑ، اور دجل و فریب کا شکار نہ ہوں۔ کوئی بھی غیر دستوری حرکت اسی کے لیے باعث زحمت ہوگی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter