نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ، شائقین کرکٹ مایوس؛ معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

17 ستمبر, 2021

راولپنڈی/ ایجنسی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے میچ کے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی سیریز کے خاتمے کے اعلان نے شائقین کرکٹ کو مایوس کردیا۔

سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کیوی ٹیم پر غم و غصے کا اظہار کررہی ہے ، وہیں کچھ صارفین اس صورتحال پر بھی میمز بنانے میں مصروف ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کر دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو میدان میں نہیں اتار سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کو کلئیر کر چکے تھے لیکن میچ سے چند منٹ دورے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی تھریٹ کو وجہ بناکر سیریز یکطرفہ طور پر ختم کرنا مایوس کن ہے، خاص کر اس وقت جب کہ تھریٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

رمیز راجہ نے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، نیوزی لینڈ بورڈ اب ہمیں آئی سی سی میں سنے گا۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ دورہ ختم کرنا کرکٹ فینز اور کھلاڑیوں کے لیے شدید مایوس کن ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ راولپنڈی سے ایک دُکھ پہنچانے والی خبر سامنے آئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter