نیپال میں کورونا کی تیسری لہر: دو دن میں آٹھ ہزار کیسیز؛ ڈیلٹا کی خطرناک نئی قسموں کی ملک میں انٹری

28 جولائی, 2021

کاٹھمنڈو/ کیئر خبر

نیپال میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں تیسری لہر کا انتظار نہیں کرنا ہے؛ بلکہ یہ پہلے سے ہی موجود ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے اندر کم ٹیسٹ کے باوجود آٹھ ہزار کرونا متاثرین کا سامنے آنا تیسری لہر کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

دوسری جانب نیپالی وزارت صحت نے ڈیلٹا کی کئی دیگر اقسام کی ملک میں موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

ایک طرف جہاں وزارت صحت ملک بھر میں ویکسین لگانے کا کام کر رہی ہے وہیں اس نے عوام کو خبردار کیا ہے کی احتیاطی تدبیریں برابر اپنائیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

گزشتہ کل سے کورونا نے جو رفتار پکڑی ہے اس نے جلد ہی ملک میں تیسرے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter