کئی خلیجی ممالک نے نیپالی کارکنوں کے داخلے کے لئے ویکسینٹیڈ کی شرط عائد کردی

5 جولائی, 2021

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
جنوبی کوریا ، متحدہ عرب امارات ، ملائشیا اور کویت- جو نیپالی کارکنوں کے لئے پرکشش ممالک ہیں- نے کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی شرط کے طور پر کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے ، مذکورہ ممالک نے کورونا کی دوسری لہر کے بعد نیپالی کارکنوں کا داخلہ روک دیا ہے۔
کویت میں یکم اگست 2021 سے ان ہی ورکروں کو داخلے کی اجازت ہوگی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہونگے ۔ سعودی عرب ، قطر ، بحرین اور عمان جانے والے کارکنوں کے لئے شرط ہے کہ وہ صرف قرنطین میں ہی رہیں گے ان کے لئے داخلے سے پہلے ٹیکہ ضروری نہیں ہے ۔ متحدہ عرب امارات 6 مئی 2021 ء کے بعد سے نیپال سے کوئی مزدور نہیں طلب کیا، جب کہ ہندوستان کے لئے دروازہ کھول دیا ہے ، جو کوڈ 19 وبائی بیماری سے بری طرح متاثر ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایک نیپالی تاجر نے کہا”جب تک نیپال اپنے عوام کو ویکسین فراہم نہیں کرتا ، متحدہ عرب امارات نیپالی کارکنوں کو ملازمت نہیں دے سکے گا ،” ۔
سعودی عرب ، جہاں نیپالی مزدوری کی سب سے زیادہ مانگ ہے ، نے ایئر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ بغیر ویکسینٹیڈ مسافروں کو بورڈنگ نہ دیں ۔ حالانکہ سعودی عرب نیپالی ورکروں کے صرف قرنطینہ کی شرط رکھی ہے – قطر نے بھی ٹیکے نہ لگوانے والے کارکنوں کو 10 دن تک قرنطینہ میں رکھنے کی شرط عائد کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter