جنوبی افریقا میں10 جڑواں بچوں کی بیک وقت پیدائش، نیا عالمی ریکارڈ قائم

10 جون, 2021

کیپ ٹاؤن/ ایجنسی

جنوبی افریقی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے بیک وقت دس بچوں کی پیدائش سے وہ حیران رہ گئے ہیں کیونکہ اسکین میں 8 بچے دکھائی دیےتھے۔

انہوں نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔

بچوں کے والد گوسیمے تھامارا سیتھول کے پہلے سے بھی دو بچے ہیں جو چھ برس قبل جڑواں پیدا ہوئے تھے، جوڑے کے اب کُل بچے 12 ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش اور جذباتی ہوں، زیادہ بات نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

مالی کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کےاسپتال میں ہوئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter