ویت نام: بھارتی و برطانوی کورونا کا ملاپ، نیا وائرس سامنے آگیا

30 مئی, 2021

ہوچی من/ ایجنسی

ویت نام میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم سامنے آگئی، یہاں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کے کیسز پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ویت نام میں سامنے آنے والینئی قسم بھارتی اور برطانوی کورونا وائرس کے ویرینٹ کے ملنے سے وجود میں آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویت نام میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی یہ نئی قسم زیادہ خطرناک اور آسانی سے پھیلنے والی ہے۔

ویت نام میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد کاروباری مرکز ہوچی من سٹی میں 2 ہفتوں کی سماجی پابندیاں نافذکر دی گئی ہیں۔

ویت نام کے شہر ہوچی من سٹی میں پابندیوں کا اطلاق کل سے ہوگا، جہاں 10 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہو گی۔

ویت نام کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 162 ویں نمبر پر ہے جہاں اس کے اب تک 6 ہزار 908 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 47 کورونا مریض موت کا شکار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 48 ہزار 837 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 44 لاکھ 69 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 92 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 26 لاکھ 19 ہزار 598 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter