کورونا وائرس: سعودی عرب؛ کویت اور عمان نے بری، بحری اور فضائی سرحدیں بند کرنے کا کیا فیصلہ

21 دسمبر, 2020

ریاض / ایجنسی

خلیجی ممالک سعودی عرب؛ کویت اور عمان نے اپنی فضائی، بری اور بحری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے انسداد کے لیے قائم کی جانے والی اعلیٰ کمیٹی کی سفارش پر مذکورہ ملکوں کی تمام سرحدیں ایک ہفتہ کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

ایک حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل پھیلنے کے بعد سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کھ اس سلسلے کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے –

وہیں سعودی عرب میں محدود جگہ پر 50 سے زائد افراد کے اجتماع کے حوالے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق مکان، ریسٹ ہاؤس، فارم یا کھلی جگہ پر 50 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی رہے گی۔

سعودی حکام کے مطابق خلاف ورزی پر مالکان اور ذمے داروں پر 15ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے تنبہہ جاری کی ہے کہ اجتماع میں شریک ہر فرد پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter