پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ریپ کرنے والوں کو نامرد بنانے والے قانون کو دی منظوری

26 نومبر, 2020

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  نے منگل کو  ریپ کرنے والوں کو کیمیکل طریقے سے نامرد بنانے اور جنسی زیادتی حملوں کے معاملوں میں تیزی سے سماعت سے متعلق قانون کی منظوری دے دی ہے۔  فیڈرل کابینہ کی میٹنگ میں عمران خان نے  قانون کی منظوری پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ اس میٹنگ میں وزارت قانون نے مجوزہ آرڈیننس کا مسودہ پیش کیا تھا۔ بتادیں کہ اس قانون کو لیکر  انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔

جیو ٹی وی کے مطابق فی الحال قانون کو صرف اصولی طور پر منظوری دی گئی ہے اور آفیشیل طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس آرڈیننس  کے مسودے میں پولیس میں خواتین کا کردار بڑھانے، ریپ کے معاملوں کی تیزی سے سنوائی اور گواہوں کی سکیورٹی شامل ہے۔ عمران خان نے اسے سنگین معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں دیری برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں کہا، ہمیں اپنے شہریوں کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ہمیں اپنے شہریوں کیلئے محفوظ ماحول بنانا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریپ متاثرہ بغیر ڈر کے شکایتیں درج کرا سکیں گی اور حکومت ان کی پہچان چھپا کر رکھے گی۔

خواتین کی سکیورٹی کے لئے اٹھایا قدم: عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون واضح اور شفاف ہوگا جس کا سختی سے پابندی ہوگی۔ عصمت دری  متاثرہ بے خوف اپنی شکایت درج کرا سکیں گی اور حکومت ان کی پہچان کا تحفظ کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  نس بندی ایک شروعات ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، کچھ ووفاقی وزرا نے ریپ کے قصورواروں کو سرعام پھانسی دئے جانے کی بھی سفارش کی۔ حکمران پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ فیصل جاوید خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ قانون جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter