اقتصادی حالات بہتر ہونے سے تیل کا بحران ختم ہوگا، سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات

20 نومبر, 2020

رياض/ ايجنسى

سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اقتصادی حالات بہتر ہونے سے تیل کی آمدنی معمول پر آئے گی اور بحران ختم ہوگا۔

سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصیبی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وی اے ٹی بڑھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے اخراجات 500 ملین ریال تھے۔

انہوں نے کہا کہ تیل آمدنی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلیے ناکافی رہی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، الاؤنس اور بونس کو نہ چھیڑنے کی کوشش کی۔

ماجد القصیبی نے کہا کہ آمدنی میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافہ کیا، اقتصادی بحران ختم ہونے پر فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

سعودی قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصیبی نے مزید کہا کہ وژن 2030 نے تمام سرکاری اداروں کو ایک ٹیم بنا دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter