ارنب گوسوامی گرفتار، انٹیریر ڈیزائنر کو خودکشی کے لئے اکسانے کا الزام

4 نومبر, 2020

ممبئی۔ بدھ کی صبح ممبئی پولیس نے نیوز چینل ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ممبئی پولیس نے بتایا کہ ‘ ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو انٹیریز ڈیزائنر کو مبینہ طور پر خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے’۔ اطلاعات کے مطابق، ممبئی پولیس صبح صبح ارنب کے گھر پہنچ گئی تھی اور یہاں پولیس نے ان کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔ یہاں ارنب کے ساتھ زور زبردستی کئے جانے کی بھی خبر ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق، ریپبلک ٹی وی نے اپنے چینل پر فوٹیج شئیر کیا ہے جس میں ممبئی پولیس ارنب کے گھر میں گھستی نظر آ رہی ہے اور گھر کے اندر ارنب سے زور زبردستی کی جا رہی ہے۔ اے این آئی نے کچھ اسکرین شاٹ شئیر کئے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس آفیسر ارنب کا ہاتھ پکڑ کر کھینچ رہا ہے۔ ارنب گوسوامی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے ساتھ زور زبردستی کی ہے۔

ارنب گوسوامی نے ممبئی پولیس پر سنسنی خیز الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ساس۔ سسر، بیٹے اور بیوی کے ساتھ مارپیٹ کی۔ ارنب نے ممبئی پولیس پر غنڈہ گردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں کنبے سے بات کرنے سے روکا گیا۔ دوا دینے سے بھی روکا گیا۔ اس کے بعد ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter