کرائسٹ چرچ حملہ آور کو نیوزی لینڈ کی تاریخ میں سخت ترین سزا

27 اگست, 2020

کرائسٹ چرچ/ ایجنسیاں

نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ، ملزم تا حیات ضمانت نہیں کرا سکے گا، نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی عدالت نے کرائسٹ چرچ سانحے کے مجرم برینٹن ٹیرنٹ کومعافی کے حق کے بغیر عمر قید کی سزا سنا دی، نیوزی لینڈ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مجرم کو ایسی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت میں جج کیمرون مینڈر نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برینٹن ٹارنٹ کا عمل ‘غیر انسانی تھا اور اس نے ‘کسی پر رحم نہیں دکھایا، جج نے ملزم کو کہا کہ تمہارا جرم اس قدر گھناؤنا ہے کہ اگر تم کو قید میں موت آ جائے تو بھی تمہاری سزا پوری نہیں ہوگی۔

29 سالہ برینٹن ٹیرنٹ نے عدالت میں پہلے صحت جرم سے انکار کیا لیکن بعد میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، برینٹن ٹیرنٹ نے عدالت میں کہا کہ اس نے نہ صرف 51 افراد کو قتل کیا بلکہ اس کے علاوہ 40 مزید افراد کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں 51 افراد کو قتل کرنے والے برینٹن ٹیرنٹ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد نے حملہ آور کا سامنا کیا اور بیانات دیئے۔

اس دوران کمرہ عدالت میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، کچھ متاثرین بات کرتے ہوئے رو پڑتے اور ان کے لیے اپنے جملے مکمل کرنا مشکل ہو جاتا لیکن وہ ٹرینٹ کو یہ باور کرواتے رہے کہ ‘یہ آنسو تمہارے لیے نہیں ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter