سعودی عرب: لاپتہ شہری کی لاش حالتِ سجدہ میں مل گئی

24 جولائی, 2020

ریاض/ ایجنسیاں

سعودی عرب میں گزشتہ تین روز سے لاپتہ شہری ذویحی حمود العجالین کی لاش حالت سجدہ میں مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس کی ایک امدادی ٹیم کو ضویحی حمود العجالین نامی 40 سالہ شہری کی لاش صوبہ الریاض میں واقع ایک صحرا کے وسط سے ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ضویحی حمود العجالین کی ڈبل کیبن کار پر لکڑیوں کا بنڈل دیکھا جاسکتا ہے، صارفین کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا ہے وہ صحرا میں لکڑیاں اکٹھی کرنے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے اور لوگ ان کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں۔

تین روز قبل لاپتہ ہونے والے 40 سالہضویحی حمود العجالین کا تعلق الریاض کے علاقے وادی الدواسر سے ہے، وہ گزشتہ جمعرات کو اپنے گھر سے نکلے تھے اور لاپتہ ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق کار سے چند میٹر کے فاصلے پر لق ودق صحرا میں ذویحی حالت سجدہ میں پائے گئے اور دوران نماز ہی کسی وقت ان کی روح قبض ہوگئی۔

http://<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”ar” dir=”rtl”>تم العثور على مفقود وادي الدواسر بعد أن فارق الحياة . عثروا عليه وهو ساجد . رحمه الله رحمة واسعة <a href=”https://t.co/MjKB93XaD9″>pic.twitter.com/MjKB93XaD9</a></p>&mdash; خالد العتيبي (@Ksak83) <a href=”https://twitter.com/Ksak83/status/1285074977591615488?ref_src=twsrc%5Etfw”>July 20, 2020</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script>

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter