غیر ملکی دلہنوں کو نیپالی شہریت کے حصول کے لئے اب انتظار کرنا ہوگا سات برس

سب سے زیادہ اثر بھارتی دلہنوں پر ہوگا

21 جون, 2020

کٹھمنڈو / کئیر خبر

 ایوان نمائندگان کی کمیٹی براے حکومتی نظم و نسق نے  غیر ملکی دلہنوں کو شہریت دینے کی  نئی ترمیمی شق کے ساتھ شہریت بل منظور کو کیا ہے ، جس میں سات سال مستقل رہائش کے بعد ہی کسی نیپالی مرد سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو شہریت دی جاسکے گی۔ کمیٹی کے اس فیصلے پر اپوزیشن نیپالی کانگریس اور جنتا سماج وادی پارٹی (راجپا اور سماج وادی) نے اختلاف کیا ہے۔

شہریت کا بل  تقریبا دو سالوں سے اسٹیٹ مینجمنٹ کمیٹی میں پھنس گیا تھا۔ 27/28 ستمبر 2019 کو کسی نتیجے  تک پہنچنے کی آخری کوشش کی گئی۔

ہفتے کے روز ، حکمراں سی پی این نے  سات سال رہائش کے بعد ہی شہریت دینے کا فیصلہ کیا۔ اتوار کے روز ، اسٹیٹ کمیٹی نے اکثریت کی بنیاد پر یہی فیصلہ کیا۔

اسی مناسبت سے ، اگر شہریت ایکٹ میں ترمیم کی جاتی ہے تو ، غیر ملکی خواتین نیپالی مرد کے ساتھ ازدواجی تعلقات برقرار رکھنے اور مسلسل سات سال نیپال میں مقیم ہونے کے بعد ہی  شہریت حاصل کرسکیں گی۔ شہریت کے لئے درخواست دیتے وقت ، مستقل رہائش کے وارڈ آفس کی سفارش کے ساتھ غیر ملکی شہریت کے ثبوت یا شہریت نہیں لینے پر اسی طرح کے ثبوت کے ساتھ اٹیچ کرنا ہوگا

لیکن اس دوران معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی حقوق سے فیضیاب ہونے کے لئے مستقل رہائشی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ اس لائسنس کی بنیاد پر ، تمام قسم کے شہری حقوق ،خرید و فروخت ، تجارتی فوائد ؛ مالکانہ حقوق حاصل کرنا اور دیگر لین دین کرنا ممکن ہوگا۔

اسی طرح طرح طرح کے پیشے اور کاروبار چلائے جاسکتے ہیں  اسی طرح،  پیدائش ، موت ، شادی ، طلاق ، اور قومی شناختی کارڈ کی رجسٹریشن بھی لی جاسکتی ہے۔

یہ رہائشی اجازت نامہ شہریت لینے کے بعد ازخود منسوخ ہوجائے گا۔

مرکزی اپوزیشن نیپالی کانگریس اور جنتا سماج وادی پارٹی (راجپا اور سماج وادی) نے  سات سال بعد  شہریت دینے کے کمیٹی کے فیصلے پر اختلاف کیا ہے  دونوں جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آئین کی روح کے خلاف ہے۔  ‘
اگلے ہفتے بل کو پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter