انگلینڈ دورہ پر جانے سے پہلے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جاییں گے ہندوستان ، جانئے کیا ہے وجہ

20 جون, 2020

حیدرآباد / ایجنسی

کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں ملک کے اندر ہی لوگ ایک دوسرے سے نہیں مل پا رہے ہیں ، ایسے میں بیرون ممالک میں پھنسے لوگوں کیلئے اپنے کنبہ سے ملنا اور بھی زیادہ مشکل ہوگیا ہے ۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ حیدرآباد میں رہ رہی ہیں ، وہیں ان کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک  پاکستان میں ہیں ۔ تقریبا پانچ مہینے کے بعد اب شعیب ملک اپنی بیوی اور بچے سے ملنے کیلئے ہندوستان آنے والے ہیں ۔

دراصل پاکستان کرکٹ ٹیم  کو اس مہینے انگلینڈ کے دورے پر جانا ہے ۔ حالانکہ شعیب ملک دورہ سے پہلے اپنے کنبہ سے ملنے ہندوستان آئیں گے ۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ہم سب اپنے کنبہ سے مل چکے ہیں ، لیکن شعیب ملک گزشتہ پانچ مہینے سے اپنی بیوی اور بچے سے دور ہیں ۔ اب جبکہ لاک ڈاون میں کچھ رعایت دی جارہی ہے تو سبھی اس بات پر راضی ہیں کہ شعیب ملک کو ان کے کبنہ سے ملنے کی اجازت دی جائے ۔ ہم نے انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ سے بات کی ہے کہ شعیب 24 جولائی کو انگلینڈ پہنچیں گے اور اس کے بعد وہاں کے ضابطے کے مطابق خود کو کوارنٹائن کریں گے ۔

پاکستان کی ٹیم 28 جون کو مانچسٹر جائے گی ، جس کے بعد وہاں سے ڈربی شائر جائے گی ۔ ڈربی شائر میں ٹیم 14 دنوں کیلئے کوارنٹائن میں رہے گی ، مگر اس دوران انہیں ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی ۔ وہیں پریکٹس میچ کی بجائے ٹیمیں وارم اپ کیلئے آپس میں ہی ٹیمیں بناکر میچ کھیلیں گی ۔

ثانیہ کو تھا شعیب ملک سے ملنے کا انتظار

کچھ دنون پہلے ثانیہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ یہ سوچ کر پریشان ہوتی ہیں کہ ان کا بیٹا کب اپنے والد سے ملے گا ۔ ثانیہ نے کہا تھا کہ شعیب ملک پاکستان میں ہیں اور میں یہاں ، ہمارے لئے یہ مشکل وقت ہے کیونکہ ہمارا چھوٹا بچہ ہے ۔ میں نہیں جانتی کہ اذہان کب دوبارہ اپنے والد سے مل پائے گا ۔ ہم دونوں کافی مثبت انسان ہیں ۔ شعیب کی ماں 65 سال کی ہیں اور سیال کوٹ میں تنہا رہتی ہیں تو شعیب ملک کی زیادہ ضرورت تھی ۔ ہم نے وہی کیا جو صحیح لگا ۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہم جلد ہی اس وبا سے بحفاظت باہر آئیں گے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter