شادی کے تیسرے دن دلہن نکلی کوروناوائرس پازیٹو، دولہا اور پنڈت سمیت 32 کوارنٹائن

21 مئی, 2020

بھوپال / ایجنسیاں

مدھیہ پردیشن کی راجدھانی کے روڈ زون میں ہوئی ایک شادی نے دو ضلعوں میں سنسنی پھیلادی ہے۔ شادی کے تیسرے دن دلہن کی کوروناوائرس رپورٹ پازیٹو(Coronavirus Positive) نکل آئی ہے۔ اس کے بعد دولہا سمیت شادی میں شامل 32 لوگوں کو فورا ہوم کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ دلہن ریڈ زون بھوپال سے شادی کرکے گرین زون رائے سین کے منڈی دیپ گئی تھی، اس لئے رائے سین میں بھی ہنگامہ مچ گیا ہے۔ کوارنٹائن کئے گئے لوگوں سے پوچھ۔گچھ کی جارہی ہے کہ وہ اور کتنے لوگوں کے رابطے میں آئے ہیں۔ ایسے میں کوروناوائرس چین بننے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

معاملہ راجدھانی بھوپال کے جاٹ کھیڑی کا ہے۔ یہاں رہنے والی لڑکی کی پیر کو شادی ہوئی تھی۔ بارات راجدھانی سے متصل رائے سین ضلع کے منڈی دیپ سے آئی تھی۔ لڑکی کو 7 دن پہلے سے بخار تھا جو دوا لینے سے اتر گیا تھا۔ حالانکہ کنبے نے احتیاط برتتے ہوئے ہوا اس کا سیمپل جانچ کیلئے بھیجا۔ لیک اس درمیان ے تاریخ پیر کو لڑکی کی شادی ہوگئی۔ اس کے تیسرے دن بدھ کو رپورٹ آئی جو کوروناوائرس پازیٹو نکلی۔ بہو کو کووڈ19  ہونے کی خبر لگتے ہی گھر اور باہر دونوں طرف ہنگامہ مچ گیا۔

دولہا سمیت دلہن کے رابطے میں آنے والے مایئکے اور سسرال دونوں فریق کے 32 لوگوں کو ہوم کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ شادی کرانے والے پنڈت جی بھی اب کورنٹین میں ہیں۔ سبھی کے سیمپل لئے گئے ہیں۔ ممکن ہے ایک۔دو دن میں ان سبھی لوگوں کی رپورٹ آئے گی۔

دلہن ریڈ زون بھوپال سے شادی کرکے گرین زون منڈی دیپ گئی۔ منڈی دیپ رائے سین ضلع میں آتا ہے۔ اس لئے وہاں کا انتظامیہ بھی الرٹ ہوگیا ہے۔ شادی میں دلہن اور دولہا کے گھر والوں کے درمیان ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ انتظامیہ نے سبھی کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کی ٹیم نے دولہن کے رابطے میں آئے لوگوں کی فہرست بھی تیار کی ہے۔ سب سے پوچھا جارہا ہے کہ وہ لوگ شادی کے بعد کن۔ کن لوگوں کے رابطے میں آئے ہیں۔ سبھی کی جانکاری جٹائی جارہی ہے۔ کوروناوائرس کی یہ چین لمبی ہوتی نظر آرہی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter