متحدہ عرب امارات کی تمام بینکوں کو خصوصی ہدایت، اماراتی ویزہ رکھنے والوں کو ملی بڑی رعایت

21 اپریل, 2020

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق امارات میں مقیم ایسے تمام تارکین وطن جن کے ویزہ، انٹری پرمٹس اور اماراتی شناختی کارڈز کی مُدت یکم مارچ 2020کے بعد ختم ہو گئی ہے، وہ ان زائد المیعاد(ایکسپائرڈ) دستاویزات پر بھی بینکوں سے ٹرانزیکشن کروا سکتے ہیں۔

غیر مُلکی افراد کے لیے یہ خصوصی رعایت یکم مارچ سے لے کر 31 دسمبر 2020ء تک کے لیے دی گئی ہے، حتیٰ کہ وہ تارکین وطن جو اس وقت امارات سے باہر موجود ہیں، وہ بھی اپنی زائد المیعاد اماراتی دستاویزات کی مدد سے اماراتی بینکوں سے ٹرانزیکشن کروا سکیں گے۔اس خصوصی رعایت کے فیصلے کی منظوری رواں ماہ کے دوران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران دی گئی تھی۔مرکزی بینک کے اس نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ تمام بینکوں کو تارکین وطن کی ایکسپائرڈ اماراتی دستاویزات کو یکم مارچ سے 31 دسمبر 2020ء تک کارآمد سمجھ کر ٹرانزیکشن کو یقینی بنانا ہو گا۔

اس فیصلے کا مقصد امارات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی سنگین معاشی صورت حال ہے، لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کی نقل و حرکت ختم کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 14 اپریل 2020ء کو فیڈرل اتھارٹی فار اآئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کے ترجمان کرنل خامس الکعبی نے اعلان کیا تھا کہ یکم مارچ سے 31 دسمبر 2020ء کے دوران جن غیر مُلکیوں کے ویزہ اور انٹری پرمٹس کی مُدت ختم ہو رہی ہے، انہیں سال کے آخری دن تک کارآمد تصور کیاجائے گا۔ یہ رعایت ان غیر مُلکیوں کے لیے بھی ہو گی، جو اس وقت امارات سے باہر مقیم ہیں۔تارکین وطن کو یہ خصوصی رعایت تمام انٹری پرمٹس پر دی جا رہی ہے، جن میں سیاحتی ویزہ، وزٹ ویزہ، ٹرانزٹ ویزہ اور ورک ویزہ بھی شامل ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter