شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کیا واقعی شدید بیمار؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں

21 اپریل, 2020

جنوبی کوریا کے حکومتی ذرائع کے مطابق کم جونگ ان کی طبیعت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے اور شدید بیمار نہیں ہیں۔

اس سے پہلے ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کم جونگ ان دل اور خون کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ان کے دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔جنوبی کوریا کے میڈیا میں کہا گیا تھا کہ حال ہی میں ہونے والی شمالی کوریا کی ایک مرکزی سرکاری تقریب میں ان کی عدم شرکت سے ان کی صحت کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ تاہم جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ کم کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی یہ اطلاعات درست نہیں ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدارتی محل کے مطابق شمال سے کوئی غیرمعمولی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔جنوبی کوریا کی ایک ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ کم جونگ ان ماونٹ کم کانگ میں موجود ایک محل میں طبی امداد حاصل کررہے ہیں اور بارہ اپریل کو ان کا ایک آپریشن ہوا تھا جبکہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ کم جونگ ان شدید بیمار ہیں۔

شمالی کوریا سے باخبر ایک امریکی ذریعے نے بھی کم کی صحت کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ کافی عرصے سے عوامی نگاہوں سے اوجھل ہیں اس لیے ممکن ہے کہ ان کی صحت شدید ناساز ہے۔پندرہ اپریل کو شمالی کوریا کے بانی اور کم جونگ ان کے دادا کی سالگرہ کی تقریب میں بھی کم جونگ ان نے شرکت نہیں کی تھی تاہم ان سے متعلق شمالی کوریا کے حکومتی میڈیا پر جو آخری خبر آئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ کم جونگ ان نے ایک فوجی ایئربیس کا دورہ کیا ہے اور جنگی مشقوں کا معائنہ کیا ہے جس کے دو دن بعد شمالی کوریا نے شارٹ رینج اینٹی شپ کروز میزائلوں کو تجربہ کیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter