کورونا: امریکا میں ہلاکتیں 40 ہزار سے زیادہ ہوگئیں

20 اپریل, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوگئیں۔ یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔

 امریکا میں صورتحال اتنی بدتر ہے کہ دوسرے نمبر پر ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جبکہ امریکا میں یہ تعداد اٹلی کے مقابلے میں 2 گنا سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے پہلی موت 29 فروری کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد 6 اپریل کو امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار ہوگئی تھی۔

 دنیا بھر میں امریکا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز ہیں جن کی تعداد 7 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب امریکا میں اسکول، کاروبار کی بندش اور سفری پابندیوں کی وجہ سے لاکھوں افراد بےروزگار بھی ہو چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter