سعودی عرب کے تمام سرکاری سکولوں کے طلبہ طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی

کورونا وائرس کے باعث متاثرہ تعلیمی سرگرمیوں کے باعث سٹوڈنٹس کا امتحان نہیں لیا گیا

17 اپریل, 2020

ریاض(۔17 اپریل 2020ء ) سعودی عرب کے تمام سکولوں کے طلبہ و طالبات کوبغیر امتحان لیے اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی ۔  سعودی وزارت تعلیم نے 1441 ہجری کے تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کو ایک وضع کردہ میکانزم کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ اور طالبات کو کسی امتحان کے بغیر اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق کنڈر گارٹن ، ایلیمینٹری ، انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری سطح کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات پر ہوگا۔وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ 1441 ہجری کے تعلیمی سال کے دوسرے سمسٹر کو ایک وضع کردہ میکانزم کے تحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے تحت پہلے سمسٹر کے نتیجے ہی کو دوسرے سمسٹر کا نتیجہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد پیدا ہونے والے غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کے لیے قیادت کی جاری کاوشوں ہی کا تسلسل ہے۔اساتذہ اور انتظامیہ کی شاندار کوششوں کے نتیجے میں فاصلاتی تدریس کو بروئے کار لاتے ہوئے نصاب کو مکمل کر لیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے طلبہ وطالبات کی تدریس فاصلاتی نظام کے ذریعے تعلیمی سال کے اختتام تک جاری رہے گی۔تاہم اس نے وضاحت کی ہے کہ پرائیویٹ بین الاقوامی اسکولوں اور غیرملکی بین الاقوامی اسکولوں کو طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کے لیے جائزے کا کوئی سا بھی مناسب طریق کار اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔وہ اپنی صوابدید کے مطابق انھیں اگلی جماعتوں میں ترقی دے سکتے ہیں۔سعودی وزارت تعلیم نے رمضان المبارک کے دوران میں سائنس اور فنون ، قرآن مجید کے حسن قرات اور حفظ کے مقابلے اور قومی اقدار کو فروغ دینے کی سرگرمیوں کے مختلف مقابلے منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter