حوثیوں کی 24 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 100 بار خلاف ورزیاں

17 اپریل, 2020

یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا نے جنگ بندی کی ایک سو بار خلاف ورزی کی۔ باغیوں کی طرف سے مختلف مقامات پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے گئے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جب کہ عرب اتحاد کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے کرونا کی وباء کے موقعے پر جنگ بندی کے اعلان پر صدق دل سے عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

عرب اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ عرب ممالک اور یمن کی آئینی حکومت اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنگ بندی کے اعلان پرعمل درآمد یقینی بنائے گی۔

قبل ازیں بدھ کے روز یمن کی آئینی حکومت نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد حوثیوں کی طرف سے سیز فائر کی 547 بار خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں۔

منگل کے روز حوثی ملیشیا نے جنگ بندی کی 95 خلاف ورزیاں کیں۔

درایں اثناء، کل جمعرات کو اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس نے کہا تھا کہ یمن میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام متحارب فریقین کو اس معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں کرونا کی وباء کے خطرے کے پیش نظر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter