کورونا وائرس: عوام کیلئے سعودی وزارت صحت کی اہم ہدایات جاری

13 اپریل, 2020

 خلیجی ریاست سعودی عرب بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن سعودی حکومت کی جانب سے وائرس کی روک تھام کےلیے اٹھائے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

وزارت صحت نے سعودی و غیر ملکی شہریوں کی حفظان صحت کو یقینی بناتے ہوئے وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے خریداری کے بعد اشیائے خورد و نوش کو محفوظ بنانے کی احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

سعودی وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو بتایا کہ خریداری سے قبل ٹرالی کے ہینڈل کو جراثیم کش ٹشو پیپر سے اچھی طرح صاف کریں جکہ ٹن پیک اشیا کو گھر لانے کے بعد جراثیم کش ٹشوپیپر سے صاف کریں۔ہجوم والے اوقات میں بازار جانے سے گریز کریں اور پھل و فروٹ کو گھر لانے کے بعد اچھی طرح دھوئیں اور پھر فریج میں رکھیں جبکہ شاپنگ بیگز اور پیکنگز کو ضائع کردیں۔وزارت صحت نے صارفین کو متنبہ کیا کہ وائرس سے بچنے کےلیے خریداری کے وقت نقد رقم دینے کے بجائے کریڈ کارڈ کا استعمال کریں جبکہ مارکیٹ سے آنے کے بعد آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter