کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئیں

12 اپریل, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 109,654 افراد ہلاک اور 17 لاکھ 90 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں آج بھی کورونا سے ایک ہزار 7 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 20  ہزار 5 سو سے تجاوز کر گئی۔

فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے تیرہ سواکتالیس افراد ہلاک ہوئے اور مجموعی تعداد 13 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی جبکہ ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اسپین میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہو چکے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید 525 افراد ہلاک ہوئے۔

جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ 28 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیلجیم میں 3 ہزار 346 اور  نیڈر لینڈز میں 26 سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 19 ہزار 4 سو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ چوبیس گھنٹے میں مزید چھ سو دس افراد ہلاک ہوئے اور ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد مریض مختلف اسپتالوں میں موجود ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مزید آٹھ سو اکیاسی زندگیاں نگل گیا اور مجموعی تعداد 9 ہزار 8 سو کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کی کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ چین میں 77 ہزار، اسپین اور جرمنی میں 53 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ اٹلی میں 32 ہزار، ایران میں 41 ہزار سے زائد افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter