مودی سرکار شہریت ترمیمی قانون سے پیچھے ہٹنے لگی

12 اپریل, 2020

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل2020ء) مودی سرکار شہریت ترمیمی قانون سے پیچھے ہٹنے لگی، تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے شہریت ایکٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا ہے جس کے بعد بھارت میں موجود مسلمانوں نے اسے بھارت اور مودی سرکار کیلئے ایک سبق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اس قانون کو نافذ کرنے سے باز رہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 34 افراد ہلاک، ملک میں 909 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 356 ہو گئی ہے۔اس سے قبل بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جنتا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ تاہم جنتا کرفیو کے باوجود بھارت میں کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث صورت حال بے قابو ہوتی نظر آتی ہے۔

اب کورونا وبا کے باعث مودی سرکار شہریت ترمیمی قانون سے پیچھے ہٹنے لگی ہے اور شہریت ایکٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter