کس ملک نے دنیا کے سب سے بڑے فلاحی پیکج کااعلان کردیا؟ امریکی حکومت بھی حیران

7 اپریل, 2020

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے منگل کو کورونا وائرس ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے جسے انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا فلاحی پیکج بھی قرار دیا ہے۔جاپان میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 93افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔جاپانی وزیر اعظم ایک ٹریلین ڈالرز یعنی ایک ہزار ارب ڈالرز کے ایمرجنسی پلان کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔خیال رہے امریکا نے تینتیس کروڑ لوگوں کیلئے دو ٹریلین ڈالرز کا جبکہ جاپان نے بارہ کروڑ لوگوں کیلئے ایک ٹریلین ڈالرز کا اعلان کیاہے۔برطانیہ نے اس وائرس سے بچاؤ کیلئے تین سو نوے ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کررکھا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter