سعودی حکومت کا غیرملکیوں کے لیے بڑا اعلان، خصوصی اقدامات کے تحت مزید سہولتیں فراہم کر دیں

4 اپریل, 2020
سعودی حکومت نےایسے غیرملکی جن کے اقامے ایکسپائر ہوچکے ہیں اور تجدید نہیں کرائے گئے وہ بھی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کے تحت مزید سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم ایسے غیرملکی جو وطن جانے کے خواہش مند ہیں ان کے لیے مزید سہولت فراہم کررہی ہے جس کے ذریعے فائنل ایگزٹ یا ایگزٹ ری انٹری حاصل کیا جاسکے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وہ غیرملکی جو وطن واپس جانا چاہتے ہیں ان کے آجر یا کمپنی آن لائن درخواست بھی دائر کرسکتے ہیں جس کی منظوری متعلقہ ادارے کریں گے۔آجر کی جانب سے اپنے کارکنوں کا فائنل ایگزٹ یا ری انٹری لگانے کی درخواست آن لائن ’ابشر‘یا ’مقیم‘سسٹم کے ذریعے جمع کرائی جائے گی جس کی منظوری سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ آجر پر لازم ہے کہ وہ فائنل ایگزٹ پر جانے والے کارکنوں کے واجبات ادا کرے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter